Balochistan voi News DesK شیریں مزاری سے فواد چوہدری تک: گرفتاریوں سے حکومت کو فائدہ یا ؟
Balochistan voi News DesK شیریں مزاری سے فواد چوہدری تک: گرفتاریوں سے حکومت کو فائدہ یا ؟ گذشتہ سال اپریل میں پی ڈی ایم حکومت کے برسرا اقتدار آنے کے بعد اب تک متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو مختلف مقدمات میں گرفتار اور پھر رہا کیا جا چکا ہے۔ بدھ کو پی ٹی آئی کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے اور میڈیا اور سول سوسائٹی کی جانب سے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فواد چوہدری سے قبل گزشتہ نو ماہ میں شیریں مزاری، راشد شفیق، شہباز گِل، اعظم سواتی اور پی ٹی آئی کے قریب سمجھے جانے والے صحافیوں کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے اس حوالے سے مبصرین سوال اٹھا رہے ہیں کہ ایک جمہوری دور حکومت میں مخالفین کی گرفتاریوں سے حکومت کو کیا سیاسی فائدہ ہو رہا ہے؟ شیریں مزاری کی گرفتاری و رہائی گذشتہ سال مئی میں شیریں مزاری کو اسلام آباد میں ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ان کی گرفتاری اینٹی کرپشن پنجاب نے ستر کی دہائی میں 800 کنال اراضی کی غیر قانونی منتقلی کے مقدمے میں کی تھی۔ ان کی گرفتاری کے بعد حک...