خانیوال میں حساس ادارے کے افسروں پر حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت ہوگئی بلوچستانvoi

حساس ادارے کے افسروں پر حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت ہوگئی

  بلوچستانvoi

خانیوال میں حساس ادارے کے افسروں کی شہادت کا مقدمہ دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا

ساس ادارے کے افسروں پر حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت ہوگئی



 خانیوال میں حساس ادارے کے افسروں پر حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت ہوگئی، جبکہ واقعے میں شہید ہونے والے افسروں کی شہادت کا مقدمہ دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سما نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی خانیوال میں درج کیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق واقعہ کی باقاعدہ تفتیش شروع کردی گئی۔
تفتیشی حکام کے مطابق حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت ہوگئی۔ حملہ آور نے کالعدم تنظیم کے کہنے پر حساس ادارے کے افسران کو ٹارگٹ کیا- دہشت گرد عمر خان نے اسد اللہ اور کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کی منصوبہ بندی سے حملہ کیا۔ دوسری جانب خانیوال میں شہید ہونے والے حساس ادارے کے افسران کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
حساس ادارے کے افسروں پر حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت ہوگئی


نمازجنازہ میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت سول اورملٹری حکام کیساتھ شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔ دوسری جانب اسلام آباد میں سکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں شہر اقتدار ایک اور دہشت گرد حملے سے بچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کو ناکام بناتے ہوئے سکیورٹی اداروں نے کالعدم دہشت گرد تنظیم کے 2 کارکنوں کو گرفتار کرکے ملزموں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کر لیے۔
بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی کے نتیجے میں گرفتار کیے گئے ایک ملزم کا تعلق صوابی جب کہ دوسرے کا تعلق پشاور سے بتایا گیا ہے، گرفتار ملزمان کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھتے ہیں، ملزموں کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں 23 دسمبر کو خودکش حملہ کرنے والے کی شناخت کرلی گئی ہے، حملہ آور کی شناخت موبائل فون سم کے ذریعے سے ہوئی، سم خودکش حملہ آور کے نام پر تھی، جس کی تفصیلات سے معلوم ہوا کہ حملہ آور کا نام ثاقب الدین اور عمر 22 سال تھی جب کہ خودکش حملہ آور کرم کا رہائشی تھا۔
خیال رہے کہ 23 دسمبر2022ء کی صبح اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی ٹین فور میں دھماکہ ہوا، اس خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا جب کہ 4 اہلکار زخمی اور دو شہری بھی زخمی ہوئے، پولیس نے گاڑی کے ڈرائیو کی تلاشی لی جس دوران دھماکہ ہو گیا، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ اسلام آباد سیکٹر آئی ٹین میں خودکش دھماکے کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے تحقیقات مکمل کرلی گئیں، جن سے معلوم ہوا کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں ہونے والا دھماکہ خودکش تھا، خودکش حملہ آور نے اس مقصد کے لیے ٹیکسی ہائر کی تھی، تاہم اس گاڑی میں بارودی مواد موجود نہیں تھا بلکہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں حملہ آور نے خودکش جیکٹ سے دھماکہ کیا، خودکش جیکٹ میں تقریبا 12 سے 15 کلو بارودی مواد موجود تھا۔

شہید نوید صادق اور ناصر عباس کی نماز جنازہ ملتان میں ادا کی گئی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کوئٹہ میں بے روزگاری اور حالات سے تنگ ا کر ایک اور 36 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

بلوچستان کی آواز کو بڑھانا آگاہی کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کو فروغ دینا

نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2 گھریلو خواتین ملازم گرفتار