دکانیں جلد بند کروانے کا فیصلہ دو صوبوں اور تاجروں نے مسترد کر دیا بلوچستانvoi

    بلوچستانvoi  


دکانیں جلد بند کروانے کا فیصلہ، دو صوبوں اور تاجروں نے مسترد کر دیا



وفاقی حکومت نے ملک بھر میں مارکیٹیں رات ساڑھے آٹھ بجے جبکہ شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ تاجر برادری نے اس فیصلے کو مسترد کر دی

صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں نے بھی وفاقی حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئےعمل درآمد سے انکار کر دیا ہے۔پنجاب اور خیبر ہختونخوا کی حکومتوں کا مارکیٹیں جلد بند کرنے سے انکارترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیٖف نے کہا ہے کہ ’توانائی بچت پالیسی پر صوبائی حکومت سے کوئباضابط مشاورت نہیں کی گئی۔‘منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’یہ وفاقی حکومت کی پالیسی ہے، دکانیں اور مارکیٹیں جلد بند کرانے پر مشورہ نہیں کیا گیا۔‘


بلوچستانvoi


معاون خصوصی کے مطابق ’خیبر پختونخوا حکومت توانائی کی بچت کے لیے کئی اقدامات پہلے سے اٹھا رہی 

ہے۔‘صوبے میں وسیع پیمانے پر سولرائزیشن اور ایل ای ڈی بلب کے استعمال پر پہلے سے کام کر رہے 

ہیں۔ وفاقی حکومت کی اس پالیسی پر عمل درآمد کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔‘

پنجاب کے سینیئر وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ ’وفاقی حکومت کے نے مارکیٹیں اور شادی ہال بند کرنے کا

 فیصلہ عجلت میں کیا، ہم اسے کسی فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے۔‘

’وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ کرنے سے پہلے صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا، تمام فریقین اور چیمبر کے 

نمائندوں سے مشاورت کے بعد معاملہ کابینہ میں لے کر جائیں گے۔‘

 بلوچستانvoi نیوز کے نامہ نگار وسیم عباسی کے مطابق منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر دفاع

 خواجہآصف نے دیگر وزرا کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ حکومت نے پاور ڈویژن کی سفارش پر توانائی

 بچت پلان کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے جو فی الفور پورے پاکستان میں نافذالعمل ہوگا۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کوئٹہ میں بے روزگاری اور حالات سے تنگ ا کر ایک اور 36 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

بلوچستان کی آواز کو بڑھانا آگاہی کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کو فروغ دینا

نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2 گھریلو خواتین ملازم گرفتار