مورخہ 08 جنوری 2023 کراچی میں ہزارہ کلچر ڈے کا انعقاد
مورخہ 08 جنوری 2023 کراچی میں ہزارہ کلچر ڈے کا انعقاد
ہزارہ قبائل مشاورتی کونسل نے جو کہ ہزارہ کے 19 قبائل اور ہزارہ کی تنظیموں پر مشتمل ہے کراچی میں ایک بھرپور کلچرل ڈے کے پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں کراچی کے تمام اضلاع سے قافلوں اور ریلیوں کی شکل میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔
مہمانوں میں تنظیم الاعوان پاکستان رجسٹرڈ کے چیئرمین جناب فاروق اعوان صاحب سرپرست اعلی جناب محمد صدیق اعوان صاحب سینیٹر جناب وقار مہدی صاحب ،جناب نثار کھوڑو صاحب ، صوبائی وزیر جناب سعید غنی صاحب ، ،پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری جناب شجاع سالم خان صاحب اور دیگر سیاسی اور سماجی اکابرین نے شرکت اور اپنی تقاریر میں ہزارہ قبائل مشاورتی کونسل کے چیئرمین جناب ذوالفقار علی صاحب ، ، چیف کوآرڈینیٹر جناب مہتدی اعوان صاحب ، انفارمیشن سیکرٹری جناب محمد رفیق خان صاحب ، چیئرمین لیڈیز عالیہ بیگم ، اور پروگرام اورگنایزر جناب خان محمد تنولی سمیت تمام ہزار والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس قسم کے پروگرام کو خوش آئند قرار دیا اور واضح کیا کہ ہزاروال سندھ ایک اہم اکائی ہے اور سندھ کی ترقی میں اہم کردار ہے ۔ انہوں نے ہزارے والوں کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے چیئرمین جناب ذوالفقار تنولی صاحب اور ان کی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرے