قید وبند اور عقوبت خانے کسی بھی صورت میں سیاسی کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے,حاجی لشکری بلوچستان voi
قید وبند اور عقوبت خانے کسی بھی صورت میں سیاسی کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے,حاجی لشکری
کوئٹہ (بلوچستانvoi)نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور ہمایوں عزیز کرد نےکوئٹہ میں اسیر بلوچ رہنماؤں واجہ حسین واڈیلا اور ان کے ساتھیوں حفیظ کیازئی سے کرائم برانچ میں ملاقات کی۔ملاقات میں حاجی میر لشکری رئیسانی اور میر ہمایوں عزیز کرد نےگوادر کے گرفتار سیاسی قائدین سے تفصیلی بلوچی حال احوال کیا،اس موقع پر میر حاجی لشکری رئیسانی نے کہاکہ بلوچستان کے سیاسی کارکنوں کو ساحل وسائل،سمندری حیات کی تحفظ،ٹرالنگ کی روک تھام اور عوامی حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کی پاداشت میں گرفتار کرکے حکومت نے فسطائیت کا ثبوت ثابت کردیا ہے،بلوچستان کے باشعور سیاسی کارکن مختلف اوقات میں عوام کے حقوق کیلئے جمہوری راستہ اپناتے ہوئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے،قید وبند اور عقوبت خانے کسی بھی صورت میں سیاسی کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔حسین واڈیلہ گوادر کے ایک بزرگ سیاسی کارکن ہیں،گرفتاری سے حوصلے مزید بلند ہونگے۔اس موقع پر میر حاجی لشکری رئیسانی نے حسین واڈیلہ اور دیگر سیاسی کارکنوں کے ساتھ بھر پور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عوامی حقوق اور بلوچستان کے حقوق کے دفاع کیلئے ہر سیاسی کارکن کو اپنا سیاسی اور شعوری کردار ادا کرنا ہوگا
تبصرے