اشاعتیں

اکتوبر, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

غیر قانونی مہاجرین کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے انتظامات مکمل حکومت پوری قوت کیساتھ فیصلے پر عملدرآمد کرائیگی Balochistan voi news desk

تصویر
 کوئٹہ ‘وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کی پریس کانفرنس حکومت بلوچستان نے غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کی حکمت عملی کا اعلان کردیا غیر قانونی مہاجرین کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے انتظامات مکمل‘حکومت پوری قوت کیساتھ فیصلے پر عملدرآمد کرائیگی  چند سیاسی عناصر معاملے کا سیاسی بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں‘غیر سنجیدہ ‘غیر منطقی مطالبات کسی صورت تسلیم نہیں کئے جائینگے چمن‘سپن بولدک کو استثنی کا شوشہ بے بنیاد ہے‘ایسا کرنا ممکن نہیں‘کوئی بھی ایسا استثنیٰ نہیں دیا جائیگا جس سے دہشتگرد فائدہ اٹھائےغیر قانونی تارکین وطن۔ کو نکالنے کیلئے کنٹرول ہوں سینٹر بنایا جارہا ہ ‘تمام ادارے سینٹر میں موجود ہوں گے ڈی پورٹ کئے جانیوالوں کامکمل ڈیٹا درج کیا جائیگا‘پنجاب سندھ کے قافلوں کو سیکورٹی فراہم کی جائیگی  غیرقانونی تاریکین وطن کو جگہ کرایہ پر دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی تمام مالکان فوری طور پرغیر قانونی تارکین وطن سے اپنی جائیدادیں خالی کرائے  حاجی کیمپ کوئٹہ کو ’’ہولڈنگ سینٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے ‘ تمام سہولیا ت فراہم کی گئی ہے  ضرورت پڑھنے پر کوئٹہ ‘چمن ‘پشین میں مزید س...

قطر نے انڈین بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو سزائے موت سُنا دی Balochistan voi news Desk

تصویر
قطر نے انڈین بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو سزائے موت سُنا دی: ’ہم فیصلے پر شدید صدمے میں ہیں،‘ انڈیا Balochistan voi news desk   (26 اکتوبر 2023 Balochistan voi)  قطر کی ایک عدالت نے گذشتہ سال اگست میں دوحہ سے گرفتار کیے جانے والے انڈین بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی ہے مگر ان کو کن الزامات کے تحت یہ سزا سنائی گئی ہے فی الحال اس کی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔ا س کی تصدیق کرتے ہوئے انڈیا کی وزارت خارجہ نے کہا  کہ ہم سزائے موت کے فیصلے سے شدید صدمے میں ہیں۔  اور عدالت کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ انڈیا کے وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ ’اس کیس کی کارروائی کی خفیہ نوعیت کی وجہ سے اس موقع پر مزید کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہو گا۔‘ بیان کے مطابق ’ہم اس کیس کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اس کی پیروی کر رہے ہیں۔ ہم (گرفتار افراد کے لیے) تمام قونصلر اور قانونی مدد جاری رکھیں گے۔ ہم اس فیصلے کو قطری حکام کے ساتھ بھی اٹھائیں گے۔‘ ماضی میں گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت کمانڈر (ریٹائرڈ) پورنیندو تیواری، کیپٹن (ریٹائرڈ) نوتیج سنگھ گل، کمانڈر (ریٹائرڈ) بیرندر...

اسرائیلی حملہ الجزیرہ کے صحافی کو لائیو کوریج کے دوران غزہ میں اہل خانہ کی اموات کا پتہ چلا Balochistan voi news desk

تصویر
اسرائیلی حملہ: الجزیرہ کے صحافی کو لائیو کوریج کے دوران غزہ میں اہل خانہ کی اموات کا پتہ چلا Balochistan voi news desk وائل الدحدوح بدھ کی شام غزہ میں اسی حملے کی رپورٹنگ کر رہے تھے، جس کے بارے میں انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کے اپنے گھر والے اس حملے کا شکار ہو گئے ہیں۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے صحافی وائل الدحدوح غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی کوریج میں مصروف تھے، جب انہیں بتایا گیا کہ ان کی اہلیہ اور بچے اسرائیلی فضائی حملے میں چل بسے۔ وائل الدحدوح بدھ کی شام غزہ میں اسی حملے کی رپورٹنگ کر رہے تھے، جس کے بارے میں انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کے اپنے گھر والے اس حملے کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان کے خاندان نے حملے کا نشانہ بننے والے علاقے میں پناہ لے رکھی تھی کیونکہ انہیں اس علاقے سے فرار ہونا پڑا جہاں اسرائیل نے ممکنہ زمینی کارروائی کے پیش نظر اسے خالی کرنے کا انتباہ جاری کیا تھا۔ الجزیرہ نیٹ ورک نے بتایا کہ غزہ میں ان کے بیورو چیف کے ہائی سکول میں پڑھنے والے بیٹے محمود اور سات سالہ بیٹی شام اس حملے میں چل بسیں۔ الجزیرہ نے بعدازاں ایک اور رپورٹ میں بتایا کہ وائل الدحدوح کے پوتے آدم ...

غزہ میں نے اُس بیٹے کو کھو دیا جس کی پیدائش کے لیے ہم نے آٹھ سال انتظار کیا تھا Balochistan voi News desk

تصویر
غزہ: ’میں نے اُس بیٹے کو کھو دیا جس کی پیدائش کے لیے ہم نے آٹھ سال انتظار کیا تھا‘ Balochistan voi News desk پرانے غزہ میں واقع ’الاہلی ہسپتال‘ میں ہونے والے دھماکے کو ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے مگر عرفات ابو عاصی کو آج بھی وہ لمحات یاد ہیں جب انھوں نے اس حملے کے نتیجے میں اپنے دو بیٹوں، ایک بھائی اور اپنی بہن کے دو بیٹوں کو کھویا۔ عرفات روتے ہوئے بتاتے ہیں کہ ’اُس رات میرے خاندان کے افراد کی ایک بڑی تعداد ہسپتال کے اندر پناہ لینے کے لیے گئی تھی۔ ہمیں بتایا گیا تھا کہ غزہ کے جس محلے میں ہم رہتے ہیں اس پر کسی بھی وقت اسرائیل کی جانب سے بمباری کی جا سکتی ہے۔ ہم نے سوچا ایسی صورتحال میں ہسپتال سب سے محفوظ جگہ ہو گی۔‘ یاد رہے کہ الاہلی ہسپتال انجلیکن چرچ کی مالی معاونت سے چلتا ہے اور ہسپتال انتظامیہ اس بات پر زور دیتی ہے کہ ہسپتال غزہ میں کسی بھی سیاسی دھڑے کے اثر و رسوخ سے مکمل طور پر آزاد ہے۔ انھی وجوہات کی بنا پر عرفات کے خاندان کو اس بات کا ذرا سا شک بھی نہ تھا کہ اس ہسپتال کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس دھماکے میں ہلاک ہونے والے عرفات کے بیٹوں احمد اور مازن کی عمریں بالترتیب 1...

سیاسی جماعتوں نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا Balochistan voi news desk

تصویر
 سیاسی جماعتوں نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا. Balochistan voi News desk کوئٹہ(Balochistanvo i )کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور پشتونخوا میپ نے مشترکہ طور پر کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس کامران ملا خیل اور جسٹس اقبال کاسی نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزاروں نے مقف اختیار کیا ہے کہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات گزشتہ مردم شماری کے تحت کروائے جا رہے ہیں، گزشتہ مردم شماری کے تحت آبادی 22 لاکھ ہے جبکہ رواں مردم شماری میں یہ تعداد 26 لاکھ ہو گئی ہے۔درخواست گزاروں کے مطابق 4 لاکھ افراد کے حق رائے دہی کے فرق سے انھیں ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کے صوبائی نمائندے کو طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کر دیے اور کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔  

صہیونی فوج نے ایک شاپنگ مال کو نشانہ بنایا 704 مزید شہید Balochistan voi news desk

تصویر
 گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھی اسرائیلی فوج کی غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا سلسلہ جاری رہا ۔  Balochistan voi news desk   صہیونی فوج نے ایک شاپنگ مال کو نشانہ بنایا جو اس وقت شہریوں سے بھرا ہوا تھا ۔ مزید 704 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 182 بچے شامل ہیں ۔شہدا کی مجموعی تعداد 5800 ہوگئی۔ جن میں 200 سے زائد بچے اور 1100 خواتین شامل ہیںَ 

فلسطینیوں کے حق میں روس اور چین نے مشترکہ موقف اپنا لیا Balochistan voi news Desk

تصویر
 فلسطینیوں کے حق میں روس اور چین نے مشترکہ موقف اپنا لیا Balochistan voi news Desk  ( Balochistanvoi ) حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی کے موقع پر جہاں امریکا نے اپنے جنگی بحری جہاز بحیرہ روم میں تعینات کر رکھے ہیں وہیں روس کے صدر نے حالیہ دنوں می ں ا علان کیا ہے کہ انہوں نے آواز کی رفتار سے 9 گنا تیز اڑنے والے جدید ہائپر سونک میزائل ’’کنزال‘‘ سے لیس جدید روسی مگ 31؍ لڑاکا طیاروں کو بحیرہ اسود پر پٹرولنگ کے احکامات دے دیے ہی۔ اس وارننگ میں قابل غور بات یہ ہے کہ امریکا کے دونوں بحری بیڑے بحیرہ روم میں تعینات ہیں جو روسی طیاروں سے ایک ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں، اور کنزال میزائل کی رینج بھی ایک ہزار کلومیٹر ہی ہے۔ آواز کی رفتار سے 9؍ گنا تیز اڑنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ میزائل بحیرہ اسود سے صرف 6؍ منٹ میں بحیرہ روم میں امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دوسری طرف چین نے بھی واضح کیا ہے کہ اس کے 6؍ جنگی بحری جہاز مشرق وسطیٰ میں موجود ہیں۔ چائنیز وزارت دفاع کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیہ کے مطابق، 44ویں نیول ایسکورٹ ٹاسک فورس خطے میں مئی سے جنگی مشق...

بی این پی کے جلسے کی کوریج میں ’رکاوٹیں Balochistan voi news desk

تصویر
بی این پی کے جلسے کی کوریج میں ’رکاوٹیں‘:’اس ویڈیو کو چلاؤ اور بتاؤ کہ جلسہ فلاپ ہو گیا ہے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں اتوار کے روز ایوب نیشنل سٹیڈیم کے باہر ایک نجی چینل کا کیمرہ مین ہاتھ میں ٹرائی پوڈ اٹھائے پریشانی کے عالم میں کھڑا تھا اور وجہ تھی کہ پولیس اہلکار ان کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسہ گاہ کی جانب جانے نہیں دے رہے تھے۔ بلوچستان کی قوم پرست جماعت بی این پی کا یہ جلسہ وڈھ سے کوئٹہ تک کی جانے والی لانگ مارچ کے بعد منعقد ہونا تھا جو پارٹی سربراہ سردار اختر مینگل کے مخالفین کے مورچوں کو مبینہ طور پر خالی نہ کرانے کے خلاف کیا جا رہا تھا اس مارچ کے اختتام پر بی این پی نے جہاں حکومت اورانتظامیہ پر جلسے کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹ جیسے الزامات عائد کیے وہیں میڈیا کی بھی یہ شکایات سامنے آئیں ہیں کہ لانگ مارچ اور جلسے کی کوریج میں انھیں بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بلوچستان Voi  ہمیں کہا گیا کہ میڈیا کو جلسے کی کوریج کی اجازت نہیں‘بعدازں بی این پی کے رہنماؤں نے اس کیمرا مین کو ایوب سٹیڈیم کے مرکزی دروازے سے داخل تو کروا دیا لیکن اس خوفسے کہ جلسہ گاہ میں داخل ہون...

یہ کپتانی اسی ہار کی حقدار تھی Balochistan voi news Desk

تصویر
 یہ کپتانی اسی ہار کی حقدار تھی: سمیع چوہدری کا کالم Balochistan voi News Desk   سمیع چوہدری عہدہ,کرکٹ تجزیہ کار ایک گھنٹہ قبل حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو   مقدور   ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں (غالب) لگتا نہیں کہ یہ کوئی کرکٹ کا میدان ہے۔ یہ شاید کسی تھیٹر کا منظر ہے۔ بابر اعظم چِلا رہے ہیں۔ رضوان مڈ آف سے الجھ رہے ہیں۔ شاداب کے ہاتھ سر پہ ہیں اور وہ ایکسٹرا کور باؤنڈری کو منھ کیے، جھنجلا رہے ہیں۔ جوں جوں میچ اپنے انجام کی طرف بڑھا، پاکستان کا غصہ غم میں بدلنے لگا، جوش حسرتِ ناکام میں ڈھلتا گیا اور دھیرے دھیرے، جھنجلاہٹ نے بھی مایوسی کی چادر اوڑھ لی۔ بابر اعظم کی نگاہیں جھکتی چلی گئیں اور محمد رضوان کا چہرہ بار بار سیاہ دستانوں کی اوٹ میں چھپنے لگا۔ افغان بیٹنگ پاکستانی فیلڈرز پہ وحشت ڈھا رہی تھی اور Balochistan voi  میچ کے اختتامی لمحات کی جانب جب مڈ آف پہ کھڑے کپتان بابر اعظم کیمرے کے کلوز شاٹ کی زینت بنے تو ان کی آنکھیں کسی کرب آلود نمی سے گویا چھلکنے کو تھیں۔ کامیاب کپتان دو طرح کے ہوتے ہیں۔ پہلے وہ جنھیں قسمت کی یاوری سے بولنگ اٹیک ہی...

بے اعتبار موسم کے سبب وادی سون کے کسان مشکلات کاشکار Balochistan voi News desk

تصویر
 بے اعتبار موسم کے سبب وادی سون کے کسان مشکلات کاشکار Balochistan voi News desk  موسم کا بھروسہ تو کبھی بھی نہیں رہا مگر اب یہ کچھ زیادہ ہی بے اعتبار ہوچکا ہے، موسم کی اس بے اعتباری نے ملک بھر کے کسانوں کو امتحان میں ڈال رکھا ہے کہ جب فصلوں کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے تو بارش برستی نہیں اور جب فصلیں تیار ہوجاتی ہیں تو پھر نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب ضلع خوشاب کی وادی سون کے کسان بھی اس نئے چیلنج کا سامنا کررہے ہیں، ایک طرف بارش کی آمد کیلئے مساجد میں نمازوں، جنازہ گاہوں میں جنازوں کے بعد بارش کیلئے دعائیں کرائی جارہی ہیں، مزارات پر کھانے تقسیم کیے جارہے ہیں کہ بارش نہ ہونے سے زمین خشک پڑی ہے۔ ضلع خوشاب کی وادی سون کا قدرتی حسن کمال ہے، اس موسم میں سرسبز پہاڑوں کے ساتھ ساتھ کھبیکی، اوچھالی اور جاہلر کی خوبصورت جھیلیں سیاحوں کو دعوت دے رہی ہیں۔ 35 میل پر مشتمل وادی سون شروع تو پدھڑار گاوں سے ہوتی ہے مگر اکثریتی گاوں کا داخلی دروازہ جابہ ہے۔ جابہ میں آجکل کسان مونگ پھلی اور گندم کی فصل کاشت کرکے بارشوں کے منتظر ہیں۔ جابہ میں زرعی زمین کی کاشت...

افغان مہاجرین کو نکالنافغان مہاجرین کو نکالنے کی اصل وجوہات Balochistan voi news Desk

تصویر
افغان مہاجرین کو نکالنے کی اصل وجوہات Balochistan voi news Desk کیا حکومت پاکستان طالبان کا غصہ افغان مہاجرین پر نکال رہی ہے Balochistan voi news Desk   پاکستانی نگران وزیر داخلہ نے کچھ دن قبل ایک پریس کانفرنس میں سکیورٹی وجوہات کو جواز بناتے ہوئے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کے حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا۔ ان کے مطابق دوسری صورت میں ان غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کو ملک بدر کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال24 میں سے 14 خودکش حملے غیر ملکیوں نے کیے ہیں جن کا تعلق افغانستان سے ہے۔ تب سے مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک طوفان سا امڈ آیا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے افغان مہاجرین کو واپس بھیجنا چاہئیے یا نہیں، اور تب سے ہی افغان مہاجرین میں ملک بدر ہونے کی تشویش لاحق ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں صرف افغان مہاجرین نہیں رہتے بلکہ بنگالی، ایرانی، برمی اور دیگر ممالک کے مہاجرین بھی ہیں۔ حکومت پاکستان کے مطابق ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ مہاجرین کی تعداد 17 لاکھ ہے جبکہ حکومت کے مطابق کل مہاجرین کی تعداد 44 لاکھ ہے۔ افغان نگران وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد ...

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری Balochistan voi News desk

تصویر
 کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری Balochistan voi news Desk کوئٹہ  (Balochistan voi)  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 30 نومبر کو ہو گی۔ بلدیاتی انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 2 سے 4 نومبر تک جمع کرائے جائیں گے، 7 سے 9 نومبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل 11 نومبر تک جمع کرائی جائے گی۔ ٹریبونل 14 نومبر تک اپیل نمٹائیں گے، کاغذات نامزدگی 16 نومبر تک واپس لیے جائیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشان 17 نومبر کو الاٹ ہوں گے

افغانستان کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے لیے بری خبر آگئی Balochistan voi news Desk

تصویر
  افغانستان کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے لیے بری خبر آگئی  Balochistan voi news Desk پاکستان کا میچ اسی پچ پر ہوگا جس پر بھارت اور آسٹریلیا کا مقابلہ ہوا تھا ،محمد حفیظ کا دعوی آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پانچواں میچ پیر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا میچ اسی پچ پر کھیلا جائے گا جس پر بھارت اور آسٹریلیا کا میچ ہوا تھا اور بھارتی سپنرز نے کینگروز کے پرخچے اڑا دیئے تھے ۔ واضح رہے کہ مسلسل دو شکستوں کے بعد گرین شرٹس کے لئے یہ میچ بہت اہم ہے ، پاکستان نے 4 میچ کھیل کر دو میں کامیابی حاصل کی اور دو میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ، قومی ٹیم نے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز اور دوسرے میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے زیر کیا تاہم تیسرے میچ میں اسے روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں اور چوتھے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 62 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ، پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی ، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں محمد رضوان ، شاہین شاہ آفریدی...

نواز شریف نے پاکستان واپسی کے بعد اپنی تقریر میں مسئلہ کشمیر کیوں اٹھایا balochistan voi news desk

تصویر
  نواز شریف نے پاکستان واپسی کے بعد اپنی تقریر میں مسئلہ کشمیر کیوں اٹھایا ؟ balochistan voi news desk پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف، پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر اور عمران خان۔ نواز شریف نے یہ کہہ کر درست بات کی ہے کہ وہ بھارت تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ لیکن اسے کسی بھی اقدام  سے  پہلے پاک فوج سے اجازت لینا ہوگی۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور کے مینار پاکستان پر ایک میگا ریلی کے ساتھ اپنی وطن واپسی کی نشاندہی کی۔ پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے 73 سالہ سپریمو نے اپنی پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اٹھایا۔  لندن میں اپنی خود ساختہ جلاوطنی ختم کرنے والے   نواز شریف  نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کا نام لیے بغیر ایک موثر خارجہ پالیسی اور پڑوسیوں کے ساتھ 'اچھے تعلقات' کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر اپنے دور میں، نواز شریف دو بار ہندوستان پہنچے تھے: 1999 میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے لاہور بس سفر کے دوران اور دوسری مثال جب وزیر اعظم نریندر مودی تمام خطرات مول لے کر 25 دسمبر 2015 کو پاکستان گئے۔ لیکن دونوں صورتوں ...