کوئٹہ ‘وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کی پریس کانفرنس
حکومت بلوچستان نے غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کی حکمت عملی کا اعلان کردیا
غیر قانونی مہاجرین کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے انتظامات مکمل‘حکومت پوری قوت کیساتھ فیصلے پر عملدرآمد کرائیگی چند سیاسی عناصر معاملے کا سیاسی بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں‘غیر سنجیدہ ‘غیر منطقی مطالبات کسی صورت تسلیم نہیں کئے جائینگے
چمن‘سپن بولدک کو استثنی کا شوشہ بے بنیاد ہے‘ایسا کرنا ممکن نہیں‘کوئی بھی ایسا استثنیٰ نہیں دیا جائیگا جس سے دہشتگرد فائدہ اٹھائےغیر قانونی تارکین وطن۔ کو نکالنے کیلئے کنٹرول ہوں سینٹر بنایا جارہا ہ ‘تمام ادارے سینٹر میں موجود ہوں گے ڈی پورٹ کئے جانیوالوں کامکمل ڈیٹا درج کیا جائیگا‘پنجاب سندھ کے قافلوں کو سیکورٹی فراہم کی جائیگی غیرقانونی تاریکین وطن کو جگہ کرایہ پر دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی
تمام مالکان فوری طور پرغیر قانونی تارکین وطن سے اپنی جائیدادیں خالی کرائے حاجی کیمپ کوئٹہ کو ’’ہولڈنگ سینٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے ‘ تمام سہولیا ت فراہم کی گئی ہے ضرورت پڑھنے پر کوئٹہ ‘چمن ‘پشین میں مزید سینٹرز بنائے جائینگے‘
تمام غیر قانونی تارکین وطن کی پراپرٹیز حکومت پاکستان ضبط کریگیچ من کے علاوہ قمرالدین‘قلعہ سیف اللہ‘برابچہ‘نور وہاب‘چاغی میں کراسنگ پوائنٹ بنائے جارہے ہیں پنجاب سے آنیوالے قافلے’’ہفتہ‘‘جبکہ سندھ سے آنیوالے قافلے پیر‘بدھ‘جمعہ کو چمن بارڈر تک پہنچائےجائینگے
0 تبصرے