افغانستان کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے لیے بری خبر آگئی Balochistan voi news Desk
افغانستان کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے لیے بری خبر آگئی
پاکستان کا میچ اسی پچ پر ہوگا جس پر بھارت اور آسٹریلیا کا مقابلہ ہوا تھا ،محمد حفیظ کا دعوی
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پانچواں میچ پیر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا میچ اسی پچ پر کھیلا جائے گا جس پر بھارت اور آسٹریلیا کا میچ ہوا تھا اور بھارتی سپنرز نے کینگروز کے پرخچے اڑا دیئے تھے ۔
واضح رہے کہ مسلسل دو شکستوں کے بعد گرین شرٹس کے لئے یہ میچ بہت اہم ہے ، پاکستان نے 4 میچ کھیل کر دو میں کامیابی حاصل کی اور دو میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ، قومی ٹیم نے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز اور دوسرے میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے زیر کیا تاہم تیسرے میچ میں اسے روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں اور چوتھے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 62 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ، پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی ، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں محمد رضوان ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف ، امام الحق اور حسن علی شامل ہیں ، افغانستان کی ٹیم دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دے چکی ہے، افغانستان کو حشمت اللہ شاہدی لیڈ کر رہے ہیں اور انہیں راشد خان ، محمد نبی ، رحمان اللہ گرباز ، مجیب الرحمٰن جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔
تبصرے