اشاعتیں

مارچ, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

30 Days Quetta Sehri & Iftar Calendar Balochistan Voi

تصویر
  Balochistan Voi 30 Days Quetta Sehri & Iftar Calendar DATE SEHR IFTAR 25 Mar 2023 05:09  AM 6:47  PM 26 Mar 2023 05:08  AM 6:48  PM 27 Mar 2023 05:07  AM 6:48  PM 28 Mar 2023 05:05  AM 6:49  PM 29 Mar 2023 05:04  AM 6:50  PM 30 Mar 2023 05:03  AM 6:50  PM 31 Mar 2023 05:01  AM 6:51  PM 01 Apr 2023 05:00  AM 6:51  PM 02 Apr 2023 04:59  AM 6:52  PM 03 Apr 2023 04:57  AM 6:53  PM 04 Apr 2023 04:56  AM 6:53  PM 05 Apr 2023 04:55  AM 6:54  PM 06 Apr 2023 04:53  AM 6:54  PM 07 Apr 2023 04:52  AM 6:55  PM 08 Apr 2023 04:51  AM 6:56  PM 09 Apr 2023 04:49  AM 6:56  PM 10 Apr 2023 04:48  AM 6:57  PM 11 Apr 2023 04:47  AM 6:58  PM 12 Apr 2023 04:45  AM 6:58  PM 13 Apr 2023 04:44  AM 6:59  PM 14 Apr 2023 04:43  AM 6:59  PM 15 Apr 2023 04:41  AM 7:00  PM 16 Apr 2023 04:...

ایبٹ آباد میں فائرنگ: پی ٹی آئی کے تحصیل چیئرمین سمیت آٹھ افراد ہلاک

تصویر
 ایبٹ آباد میں فائرنگ: پی ٹی آئی کے تحصیل چیئرمین سمیت آٹھ افراد ہلاک خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں قاتلانہ حملے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور تحصیل حویلیاں کے چیئرمین عاطف منصف خان سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تنظیم الاعوان بلوچستان کے نائب صدر ملک جاوید اعوان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عاطف جدون ایک نہایت پروقار شخصیت کے حامل تھے اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے حکومت وقت سے درخواست ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد مجرمان کو جہنم واصل کیا جائے۔  حویلیاں تحصیل کے چیئرمین عاطف منصف خان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس میں عاطف سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈی پی او ایبٹ اباد عمرطفیل نے بلوچستان وائس کو بتایا کہ چیئرمین عاطف مصنف خان اپنے محافظوں کے ہمراہ لنگرا کے مقام سے گزر رہے تھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ ’فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث گاڑی میں سوار افراد جل گئے۔‘ پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی پر راکٹ لانچر حملے کی خبروں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا فلحال اس کی تصدیق نہیں کرسکتے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ...

جنوبی وزیرستان دہشت گردوں کے حملے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر شہید Balochistan voi

تصویر
جنوبی وزیرستان دہشت گردوں کے حملے میں آئی  ایس آئی کے بریگیڈیئر  شہید  جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید ہوگئے، جبکہ سات سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ منگل کو آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ’جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی جان سے گئے۔ مقابلے میں سات سکیورٹی اہلکار زخمی ہونے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک   ہے ’بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی اور ان کی ٹیم نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور سینیئر افسر نے ملک کے امن کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔‘ مزید کہا گیا کہ ’پاکستان کی دفاعی فورسز اور انٹیلیجنس ایجنسیاں ملک کے کونے کونے سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کا بھرپور عزم لیے ہوئے ہیں ۔‘ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں آئی ایس آئی کے بریگیڈئیر مصطفیٰ کمال برکی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ملک و قوم کی حفاظت کے لیے جان کی قربانی ...

گوادر میں احتجاج Balochistan Voi

تصویر
گوادر میں احتجاج   Balochistan Voi

عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو کلرکہار کے قریب حادثہBalochistan Voi

تصویر
Balochistan Voi   عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو کلرکہار کے قریب حادثہ 1 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (عمران خان) کے قافلے میں شامل تین گاڑیوں کو کلرکہار کے قریب  حادثہ  ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس میں تین گاڑیاں ٹکراگئیں اور ایک گاڑی الٹ گئی۔ حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں،  متاثرہ گاڑیوں میں پی ٹی آئی حافظ آباد کے کارکن سوار تھے۔ خیال رہےکہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کی جانب قافلے کے ہمراہ گامزن ہیں۔ توشہ خانہ کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس کی نیب کورٹ نمبر ون میں ہوگی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فرد جرم عائد کرنےکے لیےطلب کر رکھا ہے۔

قبائلی دشمنی بلوچستان کے ضلع ژوب میں سات افراد قتل بلوچستان voi

تصویر
  قبائلی دشمنی بلوچستان کے ضلع ژوب میں سات افراد قتل بلوچستان کے ضلع ژوب میں سات افراد کو قتل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ژوب محمد رمضان پھلال نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ جمعرات کو ژوب سے تقریباً 150 کلومیٹر دور مرغہ کبزئی کے علاقے غورلم میں پیش آیا، جس میں احمد کبزئی نامی شخص اور ان کے ساتھیوں کو نشانہ بنایا گیا انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں احمد کبزئی اور ان کے چھ ساتھیوں کی ہلاکت اور ایک ساتھی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ کو ٹیلیفون پر ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ محمد رمضان پھلال کے مطابق احمد کبزئی کی قبائلی دشمنی تھی اور ان پر کئی مقدمات بھی درج تھے۔ ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ژوب کا مزید کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں لیویز ٹیم طرف روانہ کر دی گئی ہے۔ علاقہ دور ہونے اور پکی سڑک نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم کو موقع پر پہنچنے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں جس کے بعد ہیی مزیدتفصیلات حاصل ہو سکیں گی ۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا Balochistan voi

تصویر
  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا Balochistan Voi وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 13 روپے اضافے کے بعد 293 روپے فی لیٹر ہوگی جبکہ مٹی کا تیل 2 روپے 56  پیسے مہنگا ہو کر 190 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔

عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس کوئٹہ سے لاہور بھیجنے کا فیصلہ

تصویر
 عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس کوئٹہ سے لاہور بھیجنے کا فیصلہ کوئٹہ کی مقامی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کے مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان  کے  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔بلوچستان حکومت نے سابق وزیراعظم کی  گرفتاریکےلیے  کوئٹہ سے پولیس ٹیم لاہور بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ ون کے جج بشیر احمد بازئی نے عمران خان کی گرفتاری کے احکامات کوئٹہ میں درج کیے گئے مقدمے کی سماعت کے بعد جاری کیے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے عمران خان کی گرفتاری کے لیے کوئٹہ سے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم لاہور بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے اس سلسلے میں پنجاب کے محکمہ داخلہ کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کوئٹہ پولیس کی ٹیم سے تعاون کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ کوئٹہ کے رہائشی عبدالخلیل کاکڑ نے 5 مارچ کو پی ٹی آئی کے سربراہ پر کوئٹہ کے پولیس تھانہ بجلی روڈ میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ یہ مقدمہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی دفعہ 20، تعزیرات پاکستان کی دفعات 153 اے، 50...

عمران خان اور سینئر پی ٹی آئی رہنماؤں پر لاہور میں 'پولیس پر حملے کا الزام Balochistan Voi

تصویر
  عمران خان، سینئر پی ٹی آئی رہنماؤں پر لاہور میں 'پولیس پر حملے' کا الزام ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کم از کم 300-400 کے ہجوم نے لاہور میں تشدد کیا اور ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا زبان   استعمال کی ۔ Balochistan Voi لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی کے  سینئر رہنماؤں کے خلاف لاہور میں پولیس پر حملے اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف "غلط زبان استعمال کرنے" کا مقدمہ درج کر لیا گیا جب کہ صوبائی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ سابق حکمران جماعت کو تازہ ترین دھچکا لاہور میں ایک انتخابی ریلی کے پرتشدد ہونے کے ایک دن بعد  لگا جب شرکاء نے دفعہ 144 کے تحت بڑے پیمانے پر اجتماعات  پر  پابندی کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے تعینات پولیس پارٹی کے ساتھ جھڑپ کی۔ یہ مقدمہ رائیونڈ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 اور  دفعہ 147، 149، 353، 186، 302، 324، 188، 427، 290، 291 اور 109 کے تحت درج کیا تھا۔ پاکستان پینل کوڈایف آئی آر کے مطابق، کم از کم 300-400 کے ہجوم نے شہر میں...

The scenes of PTI's Lahore rally that broke the hearts of people living ...

تصویر
کشمیر پاکستان تو نہیں بنا مگر پاکستان کشمیر ضرور بن گیا ہے

علی بلال پی ٹی آئی کے دیرینہ وفادار کارکن تھے جو زمان پارک خان کی حفاظت میں دن رات موجود تھے@Balochistan voi

تصویر
  لائیو: ریلی ختم کرنے کے اعلان کے باوجود پولیس  اور پی ٹی آئی کارکنان میں  جھڑپیں،  ایک ہلاک علی بلال پی ٹی آئی کے دیرینہ وفادار کارکن تھے جو زمان پارک خان کی حفاظت میں دن رات موجود تھے@Balochistan voi۔

حکومت پر سردار کھیتران کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام Balochistan Vol

تصویر
  حکومت پر سردار کھیتران کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام،’جب کسی کے ہاتھ میں  وزارت اور ڈنڈا دونوں ہوں تو وہ اپنے خلاف کوئی بات کیسے مانے گا؟‘ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ایک خاتون سمیت تین افراد کی ہلاکت اور خان محمد مری کے خاندان کے افراد کو مبینہ طور پر نجی جیل میں قید رکھنے کے خلاف کوئٹہ میں دیے جانے والے دھرنے کا ایک بڑا مطالبہ یہ تھا کہ ’اس مقدمے کے فیصلے تک سردار عبدالرحمان کھیتران کووزارت سے ہٹایا جائے کیونکہ ان کا کسی اہم سرکاری عہدے پر فائز رہنا غیرجانبدارانہ تحقیقات کی راہ میں رکاوٹ بنے گا‘۔ بی بی سی کو یہ مطالبہ تنویر احمد مری ایڈووکیٹ نے بتایا جو خان محمد مری اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کو قانونی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس معاملے میں قتل کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے۔ سردار عبدالرحمان کھیتران پولیس کی حراست میں ہیں تاہم وہ قتل اور اغوا کے الزامات کی سختی سے تردید کر چکے ہیں۔ یار رہے خان محمد مری کے دو بیٹوں اور ایک خاتون کی لاشیں چند روز قبل بلوچستان کے ضلع بارکھان سے برآمد ہوئی تھیں۔

کوئٹہ نجی جیل کیس عبدالرحمان کھیتران عدالت میں پیش

تصویر
 کوئٹہ: نجی جیل کیس، عبدالرحمان کھیتران عدالت میں پیش منگل کے روز نجی جیل کیس معاملے پر گرفتار  بلوچستان  اسمبلی کے رکن اور وزیر سردار عبدالرحمان  کھیتران عدالت میں پیش، اس موقع پر کرائم برانچ کے  عملے نے خان محمد مری کی اہلیہ کو بھی عدالت میں پیش  کردیا۔ خان محمد مری کی اہلیہ کو سردار عبدالرحمن  کھیتران کی موجودگی میں جوڈیشل مجسٹریٹ 12 کی  عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس سلسلے میں خان محمد مری ک ی اہلیہ گراں ناز نے جوڈیشل مجسٹریٹ 12 کی جج ثمینہ نسرین کے روبرو 164 کا بیان ریکارڈ کرایا۔ بیان میں اغوا اور زیادتی سے متعلق بھی گراں ناز نے عدالت کے روبرو اپنی مدعا پیش کی۔ زرائع نے بتایا کہ گراں ناز نے سردار عبدالرحمن کھیتران کے سامنے 164 کا بیان قلمبند کرایا اس موقع پر پولیس نے صحافیوں کو کوریج سے روک دیا۔ر پورٹرز کی جوڈیشل مجسٹریٹ 12 کی عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ۔  پیشی کے بعد سخت سیکورٹی حصار میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کی عدالت سے واپسی کی گئی ۔

بڑے پیمانے پر شو ڈاؤن کا انکشاف جب اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو کیا ہوا

تصویر
  گرفتار کرنے کی ایک اور کوشش ناکام اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو زمان پارک لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی۔ ایک نظر ڈالیں جب سینکڑوں کارکن احتجاج کرنے اور خان کی حمایت کا اظہار کرنے کے لیے جمع ہیں

عمران خان سیاستدان نہیں ہیں ان سے بات نہیں کر سکتے آصف زرداری

تصویر
  عمران خان سیاستدان نہیں ہیں، ان سے بات نہیں کر سکتے: آصف زرداری پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا  ہے کہ ’سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات ہو سکتے ہیں، لیکن عمران خان سیاستدان نہیں ہیں، ان سے بات نہیں ہو سکتی۔‘ کو وہاڑی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’عمران خان کی خصلت یوٹرن لینا ہے۔ عمران خان ملک کے اداروں کو  فروخت کرنا چاہتے تھے اور ہم نے انہیں اقتدار سے نکال کر ملک کو بچایا۔‘’ہمیں حالات کا پتا تھا کہ معیشت کا برا حال ہے، ہمیں ملک کو بچانا تھا۔ اقتدار میں آ کر ملک کو بچا لیا ہے۔ ‘ ان کا کہنا تھا کہ ’کسی بھی کیس میں عمران خان کو گرفتار کرنا وزیر داخلہ کا اختیار ہے ۔‘ عمران خان نے راجن پور میں ضمنی الیکشن مقبولیت کی وجہ سے نہیں جیتا بلکہ مہنگائی کی وجہ سے جیتا۔ خواتین  ووٹ ڈالنے کے لیے نکلیں کیونکہ وہ گھر کا چولہا جلاتی ہیں۔‘ ملک کے دیوالیہ ہونے کے بارے میں  ان کا کہنا تھا  کہ ’یہ ہمارا ملک ہے کوئی پبلک لمیٹڈ کمپنی نہیں ہے جو دیوالیہ  ہو جائے گا۔  کئی ملکوں نے ڈیفالٹ کیا لیکن وہ پھر  کھڑے ہو گئے۔‘ال...

عمران خان کوعدالت کا ضمانت دینے کا فیصلہ سوشل میڈیا پر گہما گہمی کیوں

تصویر
 Balochistan Voi عمران خان کوعدالت کا ضمانت دینے کا فیصلہ سوشل میڈیا پر گہما گہمی کیوں عمران خان کوعدالت کا ضمانت دینے کا فیصلہ سوشل میڈیا پر گہما گہمی کیوں Balochistan voice3/02/2023 عمران خان کوعدالت کا ضمانت دینے کا فیصلہ،‘ سوشل میڈیا پر گہما گہمی کیوں؟ پاکستان میں منگل کا دن سیاسی گہما گہمی کا رہا کیونکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان  کو اسلام آباد کی تین مختلف عدالتوں میں پیش ہونا تھا۔عمران خان صبح لاہور سے بذریعہ موٹروے اسلام آباد پہنچے  جہاں انہیں بینکنگ اور انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت دے دی لیکن توشہ خانہ کیس میں ایک مقامی  عدالت نے عدم حاضری پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عمران خان اور ان کے ساتھ موجود کارکنوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا رخ کیا جہاں انہیں توشہ خانہ کیس میں بھی 9 مارچ تک عبوری ضمانت دے دی گئی۔عمران خان جب لاہور سےاسلام آباد میں داخل ہوئے تو کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ان کی منتظر تھی اور کشمیرہائی وے پر جگہ جگی سڑک پر پھولوں کی پتیاں بھی پڑی نظر آئیں۔ کارکنان کی بڑی تعداد ایک دن ک...

انٹرنیٹ کی فراہمی میں خلل‘ ڈالنے والے ممالک میں انڈیا سرِفہرست

تصویر
  ’انٹرنیٹ کی فراہمی میں خلل‘ ڈالنے والے ممالک میں انڈیا سرِفہرست       ڈیجیٹل حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’ایکسیس ناؤ‘ کا کہنا ہے کہ انڈیا مسلسل پانچویں سال انٹرنیٹ سروس کی   بندش کرنے والے ممالک میں سرفہرست رہا۔ انڈیا نے 2022 میں دنیا میں اب تک سب سے زیادہ انٹرنیٹ سروس بند کی۔   برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق نیویارک میں قائم ڈیجیٹل حقوق کی تنظیم نے منگل کو شائع ہونے والی   ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ’ایکسیس ناؤ‘ کے ذریعے عالمی سطح پر ریکارڈ کیے گئے 187 انٹرنیٹ شٹ ڈاؤنز میں   سے 84 انڈیا میں ریکارڈ ہوئے۔    ان میں سے 49 شٹ ڈاؤنز انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں ریکارڈ کیے گئے۔واچ ڈاگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکام   نے کشمیر میں سیاسی عدم استحکام اور تشدد کی وجہ سے 49 بار انٹرنیٹ کی فراہمی میں خلل ڈالا۔ جنوری اور فروری   2022 میں تین دن کی بندش کے لیے متواتر 16 بار احکامات دیے گئے۔کشمیر ایک طویل عرصے سے انڈیا اور پاکستان   کے درمیان تنازع کی وجہ بنا ہوا ہے۔ اگست 2019 میں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندو...