ایبٹ آباد میں فائرنگ: پی ٹی آئی کے تحصیل چیئرمین سمیت آٹھ افراد ہلاک

 ایبٹ آباد میں فائرنگ: پی ٹی آئی کے تحصیل چیئرمین سمیت آٹھ افراد ہلاک

Balochistan voi

خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں قاتلانہ حملے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور تحصیل حویلیاں کے چیئرمین عاطف منصف خان سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تنظیم الاعوان بلوچستان کے نائب صدر ملک جاوید اعوان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عاطف جدون ایک نہایت پروقار شخصیت کے حامل تھے اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے حکومت وقت سے درخواست ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد مجرمان کو جہنم واصل کیا جائے۔

 حویلیاں تحصیل کے چیئرمین عاطف منصف خان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس میں عاطف سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈی پی او ایبٹ اباد عمرطفیل نے بلوچستان وائس کو بتایا کہ چیئرمین عاطف مصنف خان اپنے محافظوں کے ہمراہ لنگرا کے مقام سے گزر رہے تھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔

’فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث گاڑی میں سوار افراد جل گئے۔‘

پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی پر راکٹ لانچر حملے کی خبروں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا فلحال اس کی تصدیق نہیں کرسکتے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عاطف منصف خان کی کئی سالوں سے خاندانی دشمنی بھی چل رہی تھی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کوئٹہ میں بے روزگاری اور حالات سے تنگ ا کر ایک اور 36 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

بلوچستان کی آواز کو بڑھانا آگاہی کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کو فروغ دینا

نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2 گھریلو خواتین ملازم گرفتار