Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

جنوبی وزیرستان دہشت گردوں کے حملے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر شہید Balochistan voi

جنوبی وزیرستان دہشت گردوں کے حملے میں آئی

 ایس آئی کے بریگیڈیئر  شہید 

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی جان سے گئے، جبکہ سات سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ منگل کو آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ’جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی جان سے گئے۔ مقابلے میں سات سکیورٹی اہلکار زخمی ہونے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید ہوگئے، جبکہ سات سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ منگل کو آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ’جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی جان سے گئے۔ مقابلے میں سات سکیورٹی اہلکار زخمی ہونے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے’بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی اور ان کی ٹیم نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور سینیئر افسر نے ملک کے امن کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔‘مزید کہا گیا کہ ’پاکستان کی دفاعی فورسز اور انٹیلیجنس ایجنسیاں ملک کے کونے کونے سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کا بھرپور عزم لیے ہوئے ہیں۔‘وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں آئی ایس آئی کے بریگیڈئیر مصطفیٰ کمال برکی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ’ملک و قوم کی حفاظت کے لیے جان کی قربانی پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔‘

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے