حکومت پر سردار کھیتران کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام Balochistan Vol

 حکومت پر سردار کھیتران کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام،’جب کسی کے ہاتھ میں 

وزارت اور ڈنڈا دونوں ہوں تو وہ اپنے خلاف کوئی بات کیسے مانے گا؟‘

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ایک خاتون سمیت تین افراد کی ہلاکت

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ایک خاتون سمیت تین افراد کی ہلاکت اور خان محمد مری کے خاندان کے افراد کو مبینہ طور پر نجی جیل میں قید رکھنے کے خلاف کوئٹہ میں دیے جانے والے دھرنے کا ایک بڑا مطالبہ یہ تھا کہ ’اس مقدمے کے فیصلے تک سردار عبدالرحمان کھیتران کووزارت سے ہٹایا جائے کیونکہ ان کا کسی اہم سرکاری عہدے پر فائز رہنا غیرجانبدارانہ تحقیقات کی راہ میں رکاوٹ بنے گا‘۔
بی بی سی کو یہ مطالبہ تنویر احمد مری ایڈووکیٹ نے بتایا جو خان محمد مری اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کو قانونی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس معاملے میں قتل کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے۔ سردار عبدالرحمان کھیتران پولیس کی حراست میں ہیں تاہم وہ قتل اور اغوا کے الزامات کی سختی سے تردید کر چکے ہیں۔
یار رہے خان محمد مری کے دو بیٹوں اور ایک خاتون کی لاشیں چند روز قبل بلوچستان کے ضلع بارکھان سے برآمد ہوئی تھیں۔



تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کوئٹہ میں بے روزگاری اور حالات سے تنگ ا کر ایک اور 36 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

بلوچستان کی آواز کو بڑھانا آگاہی کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کو فروغ دینا

نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2 گھریلو خواتین ملازم گرفتار