عمران خان سیاستدان نہیں ہیں ان سے بات نہیں کر سکتے آصف زرداری

 

عمران خان سیاستدان نہیں ہیں، ان سے بات نہیں کر سکتے: آصف زرداری


https://balochistanvoice88.blogspot.com/


پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا  ہے کہ ’سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات ہو سکتے ہیں، لیکن عمران خان سیاستدان نہیں ہیں، ان سے بات نہیں ہو سکتی۔‘ کو وہاڑی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’عمران خان کی خصلت یوٹرن لینا ہے۔ عمران خان ملک کے اداروں کو 
فروخت کرنا چاہتے تھے اور ہم نے انہیں اقتدار سے نکال کر ملک کو بچایا۔‘’ہمیں حالات کا پتا تھا کہ معیشت کا برا حال ہے، ہمیں ملک کو بچانا تھا۔ اقتدار میں آ کر ملک کو بچا لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کسی بھی کیس میں عمران خان کو گرفتار کرنا وزیر داخلہ کا اختیار ہے۔‘

عمران خان نے راجن پور میں ضمنی الیکشن مقبولیت کی وجہ سے نہیں جیتا بلکہ مہنگائی کی وجہ سے جیتا۔ خواتین 

ووٹ ڈالنے کے لیے نکلیں کیونکہ وہ گھر کا چولہا جلاتی ہیں۔‘ملک کے دیوالیہ ہونے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ہمارا ملک ہے کوئی پبلک لمیٹڈ کمپنی نہیں ہے جو دیوالیہ ہو جائے گا۔ کئی ملکوں نے ڈیفالٹ کیا لیکن وہ پھر کھڑے ہو گئے۔‘الیکشن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’میرے خیال میں الیکشن وقت پر ہونا چاہیے۔ پی ڈی ایم کا اپنا موقف ہے اور ہمارا اپنا ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے، پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے۔‘عدلیہ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ ’معیشت اور دیگر معاملات کو سنبھالنا ہے، ملٹری مائنڈ سیٹ کو سنبھالنا ہے، 

اسی طرح عدلیہ کوبھی سنبھالنا ہے۔‘’عدلیہ میں بھی اسی معاشرے کے لوگ ہیں، ہمیں ان سے بھی بات کرنی ہے۔وہ پہلے وکیل تھے اور اب جج ہیں۔‘ملک میں جاری مردم شماری کے حوالے سے آصف زرداری نے کہا کہ ’سندھ کو مردم شماری پر تحفظات ہیں۔‘

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کوئٹہ میں بے روزگاری اور حالات سے تنگ ا کر ایک اور 36 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

بلوچستان کی آواز کو بڑھانا آگاہی کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کو فروغ دینا

نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2 گھریلو خواتین ملازم گرفتار