عمران خان کوعدالت کا ضمانت دینے کا فیصلہ سوشل میڈیا پر گہما گہمی کیوں
Balochistan Voi
عمران خان کوعدالت کا ضمانت دینے کا فیصلہ سوشل میڈیا پر گہما گہمی کیوں
عمران خان کوعدالت کا ضمانت دینے کا فیصلہ سوشل میڈیا پر گہما گہمی کیوں
Balochistan voice3/02/2023
عمران خان کوعدالت کا ضمانت دینے کا فیصلہ،‘ سوشل میڈیا پر گہما گہمی کیوں؟
پاکستان میں منگل کا دن سیاسی گہما گہمی کا رہا کیونکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان
کو اسلام آباد کی تین مختلف عدالتوں میں پیش ہونا تھا۔عمران خان صبح لاہور سے بذریعہ موٹروے اسلام آباد پہنچے
جہاں انہیں بینکنگ اور انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت دے دی لیکن توشہ خانہ کیس میں ایک مقامی
عدالت نے عدم حاضری پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عمران خان اور ان کے ساتھ موجود کارکنوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا رخ کیا جہاں انہیں توشہ خانہ کیس میں بھی 9 مارچ تک عبوری ضمانت دے دی گئی۔عمران خان جب لاہور سےاسلام آباد میں داخل ہوئے تو کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ان کی منتظر تھی اور کشمیرہائی وے پر جگہ جگی سڑک پر پھولوں کی پتیاں بھی پڑی نظر آئیں۔ کارکنان کی بڑی تعداد ایک دن کے نوٹس پر کیسے جمع ہوئی اس کا جواب پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھ کر معلوم ہو سکتا ہے جہاں ’آرہا ہے کپتان اسلام آباد‘ کا ٹرینڈ اتوار کی رات سے ہی شروع کردیا گیا تھا۔عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں آمد کے وقت کارکنان کی ایک بڑی تعداد بھی احاطہ
عدالت میں داخل ہوگئی جس کے نتیجے میں اسلام آباد پولیس حرکت میں آئی۔اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ’مظاہرین کی قیادت کرنے والوں اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘اسلام آباد پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ’جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا
تبصرے