قبائلی دشمنی بلوچستان کے ضلع ژوب میں سات افراد قتل بلوچستان voi

 قبائلی دشمنی بلوچستان کے ضلع ژوب میں سات افراد قتل

Zhob brakingNews

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سات افراد کو قتل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ژوب محمد رمضان پھلال نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ جمعرات کو ژوب سے تقریباً 150 کلومیٹر دور مرغہ کبزئی کے علاقے غورلم میں پیش آیا، جس میں احمد کبزئی نامی شخص اور ان کے ساتھیوں کو نشانہ بنایا گیا

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں احمد کبزئی اور ان کے چھ ساتھیوں کی ہلاکت اور ایک ساتھی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ کو ٹیلیفون پر ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔محمد رمضان پھلال کے مطابق احمد کبزئی کی قبائلی دشمنی تھی اور ان پر کئی مقدمات بھی درج تھے۔ ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ڈپٹی کمشنر ژوب کا مزید کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں لیویز ٹیم طرف روانہ کر دی گئی ہے۔ علاقہ دور ہونے اور پکی سڑک نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم کو موقع پر پہنچنے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں جس کے بعد ہیی مزیدتفصیلات حاصل ہو سکیں گی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کوئٹہ میں بے روزگاری اور حالات سے تنگ ا کر ایک اور 36 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

بلوچستان کی آواز کو بڑھانا آگاہی کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کو فروغ دینا

نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2 گھریلو خواتین ملازم گرفتار