اشاعتیں

دسمبر, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام، ملزم گرفتار بلوچستان voi

تصویر
  منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام، ملزم گرفتار      بلوچستان voi محکمہ کسٹم اورٹیکس نے بڑی مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شپمنٹ وصول کرنے کے لیے آنے والے شخص کوحراست میں لے لیا۔ سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے’  کے مطابق محکمہ کسٹم وٹیکس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہےکہ بیرون مملکت سے آنے والی ایک شپمنٹ کامعائنہ کرنے پرمعلوم ہوا کہ اس میں منشیات چھپائی گئی ہیں۔ کسٹم اہلکاروں نے  ٹرک کی ڈیفرینشل راڈ کھولا جس نے اندربڑی مقدارمیں نشہ آورگولیاں چھپائی گئی تھیں جبکہ ٹرک پرلدے پائپوں کے بنڈلز میں بھی نشہ آورگولیاں بڑی مہارت سے چھپائی گئی تھیں۔ محکمہ کسٹم کے اہلکاروں نے خصوصی تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے ٹرک کا معائنہ کیا جس پرمعلوم ہوا کہ ٹرک کے خفیہ خانوں میں منشیات موجود ہیں۔ شپمنٹ سے برآمد ہونے والی نشہ آورگولیوں کی تعداد 29 لاکھ 20 ہزار سے زائد بتائی جاتی ہیں۔ محکمہ کسٹم کا مزید کہنا تھاکہ ربع الخالی چیک پوسٹ پرجس ٹرک سے منشیات برآمد ہوئی تھیں انہیں وصول کرنے کے لیے آنے والے شخص کو حراست میں لے کراسے تحقیقات کےلیے م...

دبئی میں نئے سال کے جشن کی تیاریاں بلوچستان voi

تصویر
  دبئی میں نئے سال کے جشن کی تیاریاں      بلوچستان voi a متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ہوٹلوں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر ہوٹل ریستورانوں میں بکنگ کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ وہ ریستوران جو شہر کے مرکزی علاقے اور جمیرا ساحل پر واقع ہیں وہاں بکنگ کرانے والوں کا رش ہے۔  اماراتی اخبار الامارات الیوم کے مطابق دبئی کے ریستورانوں نے نئے سال کی تقریبات کے حوالے سے خصوصی پیشکشیں کی ہیں۔ فیملی اور افراد کے لیے خاص پیکیج دیے جارہے ہیں۔ گروپوں کو بھی یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ مینو کے حساب سے پیکیج ہیں۔ اس طرح تفریحی پروگرام اور تقریبات کے حوالے سے بھی پیکیج ریٹ میں کمی بیشی ہورہی ہے۔ ہوٹل کا محل وقوع بھی ریٹ میں بڑا اہم ہے۔ دبئی کے 30 وی آئی پی ریستورانوں کے عام دنوں اور نئے سال کی تقریبات کے نرخوں میں بڑا فرق ہے۔   فائیو سٹار ہوٹل کے ریستوران میں فی کس اوسط پیکیج 5 ہزار درہم ہے جبکہ دیگر ریستورانوں میں 600 درہم کا پیکیج مل رہا ہے۔    بعض ریستوران سستے فیملی پی...

تلاش گمشدگی نعلین فاطمہ ولد محمد تنویر عباسی عمر پانچ سال جان محمد روڈ خالق آباد کوئٹہ بلوچستان voi

تصویر
 تلاش گمشدگی  نعلین فاطمہ ولد محمد تنویر عباسی عمر پانچ سال جان محمد روڈ خالق آباد کوئٹہ۔ تلاش کمشدہ   نام نعلین فاطمہ والد تنویر عباسی  عمر 5 سال  قد تقریبا    3 فٹ  کپٹرے      گلابی رنگ کا کوٹ  تاریخ 30/12/22 بروز جمعہ وقت 11 بجے  پتہ جان محمد روڈ خالق اباد کوٸٹہ   گھر سے دن 11 بجے نکلی ابھی تک گھر نہیں پہنچی   براۓ مہربانی جسکو  بھی ملے ان نمبر پر اطلاع دیں  رابطہ نمبر       03458169379

گوادر میں حالات بدستور کشیدہ موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل بجلی بند بلوچستان voi

تصویر
  گوادر میں حالات بدستور کشیدہ: موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل، بجلی بند      بلوچستان voi گوادر میں جاری احتجاج کے باعث صورتحال معمول پر نہیں آ سکی ہے۔ گوادر اور ملحقہ شہروں میں دکانیں، مارکیٹیں اور کاروباری و تجارتی مراکز چوتھے روز بھی بند رہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کے بعد بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔ جمعرات کو بھی شہر کی سڑکوں پر مظاہرین اور پولیس میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔ پولیس نے مزید 25 کارکنوں کو گرفتار کر لیا جس کے بعد گرفتار ہونے والے افراد کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔ بلوچستان حکومت نے گوادر میں دفعہ 144 نافذ کر کے ایک ماہ کے لیے اسلحے کی نمائش اور مظاہروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پولیس اہلکار کے قتل، جلاؤ گھیراؤ اور پُرتشدد احتجاج کے الزام میں مولانا ہدایت الرحمان سمیت ’حق دو تحریک‘ کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حکومت نے گوادر میں گزشتہ چار دنوں سے موبائل فون نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر رکھی ہے جس کی وجہ سے میڈیا کو بھی معلومات کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گوادر سے حب چوکی پہنچنے والے گواد...

الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کل ہی کرائے: ہائی کورٹ

تصویر
  الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کل ہی کرائے: ہائی کورٹ سلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے لیے دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 31 دسمبر کو پولنگ کرانے کی ہدایت کی ہے۔ جمعے کی شام ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے وزارت داخلہ کا 19 دسمبر کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے دیا جبکہ انتخابات ملتوی کرنے کے 27 دسمبر کو دیے گئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی ختم کر دیا ہے۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی الیکشن کے التوا کے فیصلے پر نظرثانی اور 31 دسمبر کو انتخابات کرانے سے معذرت کر لی تھی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات پر اب تک ہونے والے اخراجات کی تفصیلات اور شق وار جواب جمعے کی صبح دس بجے پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی تھی کہ وفاقی حکومت سے میٹنگ کر کے عدالت کو ٹائم لائن سے آگاہ کری...

گوادر میں حالات کشیدہ حق دو تحریک کے خلاف پولیس ایکشن پر مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے بلوچستانvOI

تصویر
گوادر میں حالات کشیدہ حق دو تحریک گوادر میں حالات کشیدہ، ’حق دو تحریک‘ کے خلاف پولیس ایکشن پر مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے   ب لوچستان کی اہم ترین بندرگاہ اور ساحلی شہر گوادر میں پیر کی صبح سے حالات کشیدہ ہیں۔’حق دو تحریک‘ کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی کارروائی کے خلاف بڑی تعداد میں مقامی افراد سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔ گوادر میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب 'حق دو تحریک' کے دھرنے کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ کی تھی جس سے دھرنے میں موجود خواتین اور بچے بھی شدید متاثر ہوئے۔ پولیس نے کئی افراد کو حراست میں بھی لیا تھا جن میں تحریک کے کئی رہنما بھی شامل ہیں۔ سیکیورٹی اداروں کی کارروائی کی اطلاع ملنے پر پیر کی صبح مقامی افراد نے میرین ڈرائیو کی جانب مارچ شروع کر دیا۔ احتجاج میں شریک بعض افراد نے سڑکوں پر ٹائر جلائے اور میرین ڈرائیو جانے والی شاہراہ بلاک کر دی احتجاجی مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کے دوران ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس کے آفس پر بھی پتھراؤ کیا جب کہ اس دوران پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے ڈی آئی جی کمپلیک...

بر صغیر کا وہ اداکار جس نے صرف اپنی اداکاری اور ڈائیلاگ ڈیلیوری کی بدولت کروڑوں افراد کے دل میں جگہ بنائی

تصویر
بر   صغیر کا وہ اداکار جس نے صرف اپنی اداکاری اور ڈائیلاگ ڈیلیوری کی بدولت کروڑوں  افراد کے دل میں جگہ بنائی نانا پاٹیکر برصغیر کا وہ اداکار جس نے صرف اپنی اداکاری اور ڈائیلاگ ڈیلیوری کی بدولت کروڑوں  افراد کے دل میں جگہ بنائی  ا ن کے انٹرویو کا یہ حصہ باذوق افراد کی بصارتوں کی نذر ایک ایک لفظ کمال کی موٹیویشن ہے کچھ الفاظ پیش خدمت ہیں آپ دکھتے کیسے ہو یہ رہے گا ایک منٹ یا دومنٹ اسکے بعد آپ کرتے کیا ہو یہ   بر قرار رہتا ہے ( سنہری بات ) والد کے کاروباری حالات خراب ہوۓ تو میں 13 سال کی عمر میں پینٹنگ کا کام کرتا  تھا 8 کلومیٹر پیدل جانا کام کرنا 35 روپے تنخواہ اور ایک وقت کا کھانا ملتا تھا ۔ وقت مجھے وہ کچھ سکھا گیا جو میں شاید ساری زندگی نہ سیکھ سکتا کیوں کہ اندر کا انسان مر چکا ہے جینے کے لیے گھناؤنے سمجھوتے کر چکا ہے سالا ایک مچھر آدمی کو پیجڑا بنادیتا ہے

بلوچستان میں پی ڈی ایم اے کا موسمی الرٹ جاری بلوچستانvoi

تصویر
  بلوچستان میں پی ڈی ایم اے کا موسمی الرٹ جاری  صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) نے  بلوچستان  میں  بارش  اور برف باری کی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق  موسم  سرما کی صورتحال سے نمٹے کیلئے تمام تر ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ محکمہ پی ڈی ایم اے کی ریسکیو فورس کے اہلکاروں، سپورٹنگ اسٹاف کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم اے کے افسران کو بھی ہر وقت دفتروں میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ پی ڈی ایم اے نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے متعلقہ علاقوں میں ریلیف کا سامان بھی پہنچا دیا ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے انتہائی سرد  موسم  میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی تاکید کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے تمام اہلکاروں کی  چھٹیاں  منسوخ کرکے ڈیوٹی اوقات  کار  بڑھا دیئے گئے ہیں، جبکہ برف باری کے مقامات پر ا?مدورفت کو یقینی بنانے کیلئے عملہ اور ہیوی مشینری پہنچائی دی گئی ہے۔

31 دسمبر کو الیکشن نہیں کر اسکتے الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدالت میں جواب

تصویر
  31 دسمبر کو الیکشن نہیں کر اسکتے ،الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدالت میں جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے کہا کہ 31 دسمبر کو الیکشن نہیں کر اسکتے ،وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ 27 دسمبر تک تو یہ تیار تھے آج 29 کو کہہ رہے ہیں الیکشن نہیں ہوسکتے ۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن نے قانون کی غلط تشریح کی، اٹارنی جنرل اشترواوصاف نے کہاکہ بلدیاتی قانون میں ترمیم کے تحت میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات براہ راست ہونگے، نیا بلدیاتی قانون قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس ہو چکا ہے ، صدر مملکت کے دستخط باقی ہیں اب اس قانون میں تبدیلی نہیں ہو سکتی ، اگر الیکشن پہلے ہو جاتے تو باقی یوسیز کے عوام محروم رہ جاتے ۔

انڈیا کا تیارکردہ کھانسی کا سیرپ پینے سے ازبکستان میں 18 بچے ہلاک Balochistan voi

تصویر
 انڈیا کا تیارکردہ‘ کھانسی کا سیرپ پینے سے ازبکستان میں 18 بچے ہلاک Balochistan voi news desk     ازبکستان کے حکام نے کہا ہے کہ اس کے ہاں کم سے کم 18 بچے کھانسی کی وہ دوا پینے کے بعد ہلاک ہوئے ہیں جو مبینہ طور پر انڈیا کی بنی ہوئی تھی جبکہ انڈین حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق ازبکستان کی وزارت صحت نے جمعرات کو ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جو بچے ہلاک ہوئے ہیں انہوں نے ڈوک ون میکس نامی کھانسی کا شربت پیا تھا جو نوئڈا سے کام کرنے والی کمپنی مارین بائیوٹک نے بنائی تھی۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ شربت ڈاکٹرز کے تجویز کے بغیر گھروں میں بچوں کو پلایا گیا تھا اور مطلوبہ مقدار سے زیادہ پلایا گیا تھا۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بچوں کو ہسپتال منتقل کیے جانے سے قبل یہ شربت دو سے سات روز قبل پلایا گیا جس کی درست مقدار دو اعشاریہ پانچ سے پانچ ملی لیٹر دن میں تین سے چار مرتبہ ہے اور اس درست مقدار کا خیال نہیں رکھا گیا۔ یہی سیرپ والدین نزلہ زکام اور سردی سے بچاؤ کے لیے استعمال کر رہے تھے۔   بیان کے مطابق بچوں کی ہلاکت کے بعد ...

استعفوں کی تصدیق کا معاملہ پی ٹی آئی اور سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات طے پاگئی بلوچستان voi

تصویر
  استعفوں کی تصدیق کا معاملہ‘ پی ٹی آئی اور سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات طے پاگئی پاکستان تحریک انصاف کے وفد اور راجہ پرویز اشرف کے درمیان کل صبح ساڑھے 11 بجے ملاقات ہوگی            بلوچستان voi   قومی اسمبلی   سے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر   پی ٹی آئی  اور سپیکر   راجہ پرویز اشرف  کی ملاقات طے پاگئی۔   دنیا  نیوز کے مطابق ارکان   اسمبلی  کے استعفوں کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی   راجہ پرویز اشرف  اور   پی ٹی آئی  رہنما عامر ڈوگر کے درمیان رابطہ ہوا، اس موقع پر   پی ٹی آئی  کے ارکان   اسمبلی  کے استعفوں کے معاملے پر گفتگو ہوئی اور اس دوران   پی ٹی آئی  وفد اور سپیکر   قومی اسمبلی  کے درمیان کل صبح ساڑھے 11 بجے ملاقات طے پا گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ   پی ٹی آئی  وفد کی قیادت   شاہ محمود قریشی  کریں گے جب کہ دیگر ارکان میں عامر ڈوگر، اسدعمر،   فواد چوہدری،   پرویز خٹک  اور اسد قیصر شامل ہیں، سپیکر سے ملاقات میں...