بلوچستان میں پی ڈی ایم اے کا موسمی الرٹ جاری
محکمہ پی ڈی ایم اے کی ریسکیو فورس کے اہلکاروں، سپورٹنگ اسٹاف کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم اے کے افسران کو بھی ہر وقت دفتروں میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ پی ڈی ایم اے نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے متعلقہ علاقوں میں ریلیف کا سامان بھی پہنچا دیا ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے انتہائی سرد موسم میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی تاکید کی گئی ہے۔
0 تبصرے