نوجوانوں میں خود کشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ معاشی مسائل یا ذہنی دباؤ؟ معاشی اور سماجی ماہرین خود کشی کے واقعات کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ مہنگائی، معاشی مسائل، وسائل کا مخصوص طبقات تک ارتکاز، ملازمتوں کے مواقع کم ہونے اور مجموعی اقتصادی صورتِ حال کو قرار دیتے ہیں۔ جان محمد روڈ کا رہائشی محمد سجاد جس کا تعلق جدون قبیلے سے تھا محمد سجاد ایک چھوٹے سے پیمانے پرد دودھ کا کاروبار کر رہا تھا ذرائع کی طرف سے بتایا گیا محمد سجاد ایک پڑھا لکھا نوجوان تھا کئی عرصے سے بے روزگار تھا مگر اپنے ساتھ جڑے بیوی بچوں کے پیٹ کو پالنے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہا تھا کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے اور حالیہ مہنگائی اور اوپر سے سونے پہ سہاگہ کہ کہیں کسی سود خور کابھی قرضدار تھا۔ محمد سجاد جو دودھ کا کاروبار کرتا تھا کہیں کاروبار کے لین دین میں کسی سود خور شخص کے ساتھ پھنس گیا اور اپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ سجاد جدون جو جان محمد روڈ کا رہائشی تھا اس سود خور نظام کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہو گیا اور افسوس صد افسوس کہ ایک نوجوان اس نہج پر پہنچا صرف تین سے چار لاکھ روپے کے...
تبصرے