استعفوں کی تصدیق کا معاملہ پی ٹی آئی اور سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات طے پاگئی بلوچستان voi

 

استعفوں کی تصدیق کا معاملہ‘ پی ٹی آئی اور سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات طے پاگئی

پاکستان تحریک انصاف کے وفد اور راجہ پرویز اشرف کے درمیان کل صبح ساڑھے 11 بجے ملاقات ہوگی

استعفوں کی تصدیق کا معاملہ‘ پی ٹی آئی اور سپیکر قوم

 قومی اسمبلی سے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر پی ٹی آئی اور سپیکر راجہ پرویز اشرف کی ملاقات طے پاگئی۔ دنیا نیوز کے مطابق ارکان اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کے درمیان رابطہ ہوا، اس موقع پر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر گفتگو ہوئی اور اس دوران پی ٹی آئی وفد اور سپیکر قومی اسمبلی کے درمیان کل صبح ساڑھے 11 بجے ملاقات طے پا گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے جب کہ دیگر ارکان میں عامر ڈوگر، اسدعمر، فواد چوہدری، پرویز خٹک اور اسد قیصر شامل ہیں، سپیکر سے ملاقات میں پی ٹی آئی وفد استعفوں کی تصدیق کی حکمت عملی طے کرے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے تمام ارکان پارلیمنٹ میں واپس آئیں، یہ ہم سب کا ملک ہے کسی ایک جماعت کا ملک نہیں ہے، تمام جماعتوں کو مل کر بیٹھنا چاہیے، گارنٹی دیتا ہوں پی ٹی آئی ارکان پارلیمان میں آئیں تو انہیں بات کرنے کا موقع دوں گا کیوں کہ پارلیمنٹ ہی وہ جگہ ہے جہاں آپ کھل کر بات کر سکتے ہیں، اسپیکر قومی سمبلی اور ارکان کے درمیان تقدس کا رشتہ ہوتا ہے، میں ہاؤس اور ارکان کی جو بات مجھ تک پہنچتی ہے اس کا بھی کسٹوڈین ہوں۔

اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر سے رابطہ کیا کہ میں اسلام آباد پہنچ گیا ہوں، آپ کا کیا پلان ہے؟ عامر ڈوگر نے کہا استعفوں کے معاملے پر آپ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، عامر ڈوگر کو کہا استعفوں کے معاملے پر پالیسی بڑی واضح ہے، ہم آئین پاکستان اور قواعد کے پابند ہیں، جو بھی آئینی معاملات ہیں انہیں اسی تناظر میں دیکھا جاتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ارکان کو اکٹھے آنے کی ضرورت نہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کوئٹہ میں بے روزگاری اور حالات سے تنگ ا کر ایک اور 36 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

بلوچستان کی آواز کو بڑھانا آگاہی کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کو فروغ دینا

نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2 گھریلو خواتین ملازم گرفتار