گوادر میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے،حق دو تحریک اور پولیس کے مابین ہاتھاپائی ،شیلنگ،لاٹھی چارج سے متعدد افراد زخمی ہوگئے
گوادر میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے،حق دو تحریک اور پولیس کے مابین ہاتھاپائی ،شیلنگ،لاٹھی چارج سے متعدد افراد زخمی ہوگئے،گوادر ایونیو میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جان بحق ہوگیا،دس سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے،پولیس کا حق دوتحریک کے خلاف کریک ڈان 80 سے زائد افراد گرفتار ،پسنی میں 34 لوگوں کے خلاف انسداد دھشت گردی ایکٹ پر مقدمات درج تفصیلات کے مطابق گوادر میں حالات دوسرے دن بھی انتہائی کشیدہ رہے پولیس کی جانب سے حق دو تحریک کے رہنماں کی گرفتاری کے خلاف کارکنان مشتعل ہوگئے جن کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ کیا اور لاٹھی چارج بھی کی جس کی زد میں آکر سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق جناح ایونیو میں مشتعل افراد کی مبینہ فائرنگ سے یاسر بلوچ
نامی پولیس اہلکار کی گردن میں گولی لگی تھی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا،جبکہ مظاہرین کے پتھرا کی وجہ سے متعدد پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ،باخبر زرائع نے بتایا کہ پولیس نے ابھی تک حق دو تحریک کے 80 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ پسنی میں 34 کے قریب لوگوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کردی گئی ،پسنی میں منگل کے روز حق دو تحریک کے کارکنان نے زبردستی دوکانیں بند کرادی اور پسنی پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا جبکہ اورماڑہ میں بھی مشتعل مظاہرین نے اورماڑہ زیروپوائنٹ کو بند کردیا زرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے حق دو تحریک کے کارکنان کے خلاف کارائی جاری ہ
0 تبصرے