الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کل ہی کرائے: ہائی کورٹ

 الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کل ہی کرائے: ہائی کورٹ

سلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے لیے دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 31 دسمبر کو پولنگ کرانے کی ہدایت کی ہے۔
جمعے کی شام ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔
اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
عدالت نے وزارت داخلہ کا 19 دسمبر کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے دیا جبکہ انتخابات ملتوی کرنے کے 27 دسمبر کو دیے گئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی ختم کر دیا ہے۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی الیکشن کے التوا کے فیصلے پر نظرثانی اور 31 دسمبر کو انتخابات کرانے سے معذرت کر لی تھی۔
عدالت نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات پر اب تک ہونے والے اخراجات کی تفصیلات اور شق وار جواب جمعے کی صبح دس بجے پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔
عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی تھی کہ وفاقی حکومت سے میٹنگ کر کے عدالت کو ٹائم لائن سے آگاہ کریں اور یہ نہ کہیں کہ اگلے سال جون میں الیکشن ہوں گے۔
جمعرات کو جسٹس ارباب طاہر نے کہا تھا کہ ’اگر ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ 31 دسمبر کو الیکشن نہیں ہونے تو آپ کی ٹائم لائن دیکھیں گے۔‘
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں سیاسی جماعتوں کی درخواست پر انتخابات کو ملتوی کر دیا تھا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کوئٹہ میں بے روزگاری اور حالات سے تنگ ا کر ایک اور 36 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

بلوچستان کی آواز کو بڑھانا آگاہی کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کو فروغ دینا

نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2 گھریلو خواتین ملازم گرفتار