دبئی میں نئے سال کے جشن کی تیاریاں
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ہوٹلوں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر ہوٹل ریستورانوں میں بکنگ کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ وہ ریستوران جو شہر کے مرکزی علاقے اور جمیرا ساحل پر واقع ہیں وہاں بکنگ کرانے والوں کا رش ہے۔
اماراتی اخبار الامارات الیوم کے مطابق دبئی کے ریستورانوں نے نئے سال کی تقریبات کے حوالے سے خصوصی پیشکشیں کی ہیں۔ فیملی اور افراد کے لیے خاص پیکیج دیے جارہے ہیں۔ گروپوں کو بھی یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
مینو کے حساب سے پیکیج ہیں۔ اس طرح تفریحی پروگرام اور تقریبات کے حوالے سے بھی پیکیج ریٹ میں کمی بیشی ہورہی ہے۔ ہوٹل کا محل وقوع بھی ریٹ میں بڑا اہم ہے۔
دبئی کے 30 وی آئی پی ریستورانوں کے عام دنوں اور نئے سال کی تقریبات کے نرخوں میں بڑا فرق ہے۔
فائیو سٹار ہوٹل کے ریستوران میں فی کس اوسط پیکیج 5 ہزار درہم ہے جبکہ دیگر ریستورانوں میں 600 درہم کا پیکیج مل رہا ہے۔
جمیرا ساحل پر واقع ہوٹل کے ایک بکنگ انچارج نے بتایا کہ ’ہوٹل کے چاروں ریستورانوں میں بکنگ مکمل ہوچکی ہے۔ بکنگ صرف ہوٹل کے رہائشیوں کو دی گئی ہے‘۔
0 تبصرے