پاکستان میں دو ہزار کلومیٹر تک چلی ہوئی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی
دو ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت Balochistan voi news Desk پاکستان کی وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کرتے ہوئے دو ہزار کلومیٹر تک چلی ہوئی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ایس آر او کے تحت دو ہزار کلومیٹر چلی ہوئی گاڑی نئی گاڑی تصور ہو گی۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری ہونے والے ایس آر او 430 (2024) میں کہا گیا ہے کہ ’وفاقی حکومت کو امپورٹ ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات کے تحت امپورٹ پالیسی 2022 کے سیکشن تین میں ترمیم کی جاتی ہے۔‘ اس ترمیم کے تحت کسی بھی ملک میں غیر رجسٹرڈ اور دو ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی۔ اس سے قبل 500 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑی درآمد کرنے کی اجازت تھی۔ وزارت تجارت کے مطابق دو ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمدکرنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم دو ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑی کو پاکستان میں نئی گاڑی تصور کیا جائے گا۔ بیرون ملک سے کار درآمد کنندگان نے اس فیصلے کو غیرضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے موجودہ حکومت بھی ایسے فیصلے کر رہی...