خبردار ۔۔۔یکم جولائی سے ریٹیلرز پر ٹیکس لگے گا،نئے بجٹ میں اہم تر ین ٹیکس اقدامات کی تیاریاں کی جارہی ہیں
اسلام آباد(بلوچستان voi)خبردار ۔۔۔یکم جولائی سے ریٹیلرز پر ٹیکس لگے گا،نئے بجٹ کے ساتھ اہم تر ین ٹیکس اقدامات کی تیا ریاں کی جا رہی ہیں ۔فنانس بل کے ذریعے 9 لاکھ دکانداروں کو فکس ٹیکس میں لانے کی پلا ننگ کر لی گئی، پہلے مر حلے میں اسلام آباد اور چاروں صو با ئی حکومتو ں کو سکیم دی جا ئے گی‘بے نظیر انکم سپور ٹ پروگرام کے اخراجا ت کے لیے بھی نیا طر یقہ بنایا جا ئے گا۔
جنگ " کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف حکام سے سب سے طویل اور بڑے نئے قر ض پر و گرام کے ابتدا ئی خدوخال پر تبادلہ خیال شروع کردیا ، پا کستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرا ت کی اندورنی کہا نی سامنے آگئی۔فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر)نے نئے قر ض پروگرا م کے لیےریونیوپروگرام تیا ر کر لیا۔ بے نظیر انکم سپور ٹ پروگرام کے اخراجا ت وفاق اور صوبے مل کر برداشت کر یں گے۔
ذرائع کے مطابق جون میں نئے بجٹ کے ساتھ اہم تر ین ٹیکس اقدامات کی تیا ریاں کی جا رہی ہیں‘ فنانس بل کے ذریعے 9لاکھ دکانداروں کو فکس ٹیکس میں لانے کی پلا ننگ کر لی گئی‘سیلا ب متا ثرہ اضلا ع کی تعمیر وفاق اور صوبے مل کر کریں گے‘ آئندہ بجٹ میں صوبوں سے مل کر رئیل اسٹیٹ اور زراعت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات ہوں گے ۔
0 تبصرے