اشاعتیں

جنوری, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

افسوس ناک خبر میر اسد اللہ جان رئیسانی انتقال کرگئے

تصویر
افسوس ناک خبر ۔    

بلوچستان میں آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کے 16 حلقے ہوں گے جن کا مرکز NA-263 صوبے کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہوگا

تصویر
بلوچستان میں، آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کے 16 حلقے ہوں گے، جن کا مرکز NA-263 صوبے کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہوگا۔ کوئٹہ میں قومی اسمبلی کے تین حلقے ہیں، لیکن این اے 263 ایک بڑے انتخابی معرکے کے مرکز کے طور پر کھڑا ہے۔ اس نازک حلقے میں مضبوط امیدوار نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی جو اس حلقے کے کولیدی دعوی دار بھی ہیں اور پچھلی دفعہ قاسم خان سوری اور ان کے بیچ کا مقابلہ جو کہ ہائی کورٹ میں چیلنج شدہ ہے جس پہ قاسم خان سوری کی طرف سے سٹے بھی لیا گیا  پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی ایم اے پی) کے سربراہ محمود خان اچکزئی ۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے میر مقبول لہڑی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سالار خان سے سخت مخالفت متوقع ہے۔ این اے 263 اس حلقے میں تمام تر زبانوں سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں بلوچ پٹھان پنجابی ہزارہ وال ہند کو بولنے والوں کی کثیر تعداد موجود ہے اور علاقے کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ٹائم تمام تر کینڈیڈیٹس میں نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی مضبوط امیدوار بھی ہیں اور ان کی کیمپین بھی زور و شورو سے جاری ہے اس ٹائم این اے...

آئی ایس پی آر پاکستان نے مہلک میزائل کے بعد ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فوجی حملے کیے بلوچستان voi

تصویر
پاکستان  کی جانب سے جمعرات کی صبح ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں مبینہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں اب تک نو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ Balochistan voi news desk پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ’جمعرات (18 جنوری) کی صبح پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے مخصوس ٹھکانوں کے خلاف انتہائی مربوط فوجی حملوں کا آغاز کیا۔ انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر مبنی اس آپریشن کے دوران متعدد دہشتگرد مارے گئے ہیں۔‘ یاد رہے کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے منگل کی رات پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے ’سبز کوہ‘ میں شدت پسند تنظیم ’جیش العدل‘ کے مبینہ ٹھکانوں پر ایرانی فورسز کے حملوں کے 36 گھنٹوں کے اندر کی گئی ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق ایران کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں دو بچے ہلاک جبکہ تین بچیاں زخمی ہوئی تھیں۔ ایرانی حملے کے درعمل میں پاکستان نے تہران سے اپنے سفیر کو واپس پاکستان طلب کر لیا تھا۔ آپریشن ’مرگ بر سرمچار‘ کیا ہے اور اس میں ایران کے کس علاقے کو نشانہ بنایا گیا؟ پاکستانی فوج کے شعبہ ت...

کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل

تصویر
  کوئٹہ  سیف سٹی پراجیکٹ تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل 15 جنوری2024ء) کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہوگیا۔ چیف منسٹر میڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق سٹیٹ آف دی آرٹ کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کلیدی کردار کا حامل ہوگا۔ یہ پروجیکٹ کوئٹہ سٹی میں 255 اہم مقامات پر 1400 سے زیادہ آئی پی کیمروں پر مشتمل ہے جس میں جدید ترین نگرانی کا طریقہ کار شامل ہے، جدید ترین نگرانی کا طریقہ کار نہ صرف علاقائی نگرانی کرے گا بلکہ شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی مدد کرے گا ۔ محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام کے مطابق کوئٹہ سیف سٹی کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر جدید ترین ٹیکنالوجی اور بہترین انسانی وسائل سے لیس ہے اور یہ مقامی طور پر ڈیزائن کردہ پاکستان کا پہلا نافذ العمل منصوبہ ہوگا جو حسب ضرورت فوری اقدامات کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے جبکہ منصوبے کا باقاعدہ آغاز رواں ماہ کے آخر میں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی

تصویر
 الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی کوئٹہ(   بلوچستان VOI ) بلوچستان سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے1728 امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری کردی، قومی اسمبلی کی 16جنرل نشستوں پر 442جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 51حلقوں میں 1286امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 255 اور این اے 263پر سب سے زیادہ 46،46جبکہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 42کوئٹہ سے 63امیدوار میدان میں اتریں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کی فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والوں کی کل تعداد 442ہے جن میں سے 14خواتین جبکہ 428مرد شامل ہیں ، فہرست کے مطابق این اے 251شیرانی کم ژوب کم قلعہ سیف اللہ پر 17، این اے 252 موسیٰ خیل کم بارکھان کم لورالائی کم دکی پر 37، این اے253 زیارت کم ہرنائی کم سبی کم کوہلو کم ڈیرہ بگٹی پر 30، این اے 254 جھل مگسی کم کچھی کم نصیر آباد پر 27، این اے255 صحبت پورکم جعفر آباد کم اوستہ محمدکم نصیر آباد پر 46، این اے 256 خضدار پر 15،این اے257 حب کم لسبیلہ کم آواران پر 1...

Nawabzada Haji Mir Lashkari Raisani بلوچستان گرینڈ الائنس

تصویر
 

Election 2024 updates NA_263 candidate Nawabzada Mir Haji Lashkari Raisani balochistanvoi

تصویر
 

سیکورٹی خدشات میں اضافہ کوئٹہ سیٹلائٹ ڈاؤن میں پولیس اہلکار کو شہید کر دیا گیا

تصویر
 کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہفتے کے روز ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، یہ صرف دو دنوں میں پولیس اہلکاروں پر دوسرا حملہ ہے۔ حملے کی تفصیلات: نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ Balochistan voi news desk    حملہ آور موقع سے بغیر کسی نقصان کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تحقیقات اور محرک غیر واضح حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم حملے کے پیچھے محرکات واضح نہیں ہوسکے۔ کسی گروپ نے فائرنگ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ سیکورٹی خدشات میں اضافہ یہ حملہ کوئٹہ میں ایک الگ واقعے میں ایک اور پولیس اہلکار کی ہلاکت کے ایک دن بعد ہوا ہے۔ پولیس کے خلاف تشدد میں اضافہ شہر اور آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی کے بارے میں خدشات کو جنم دیتا ہے۔ انصاف اور تحفظ کا مطالبہ: مقامی حکام نے حملے کی مذمت کی ہے اور متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیونٹی پر اثر: ان ح...

بلوچستان گرینڈ الائنس حلقہ این ائے 263 اور پی بی 43 کے مرکزی انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب

تصویر
بلوچستان گرینڈ الائنس کے سربراہ این اے 263 سے امیدوار نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹ کا احترام نہیں کیا جائے گا تو محرومیاں بڑھیں گی احتساب اور انتخاب کا وقت آنے والا ہے عوام ان لوگوں کا احتساب کریں جو پیسے کی طاقت پر انتخابات میں حصہ لیتے اور عوام کے ووٹ کے تقدس کو پامال کرتے ہیں ،پارلیمنٹ میں حقیقی سیاسی جدوجہد کرنے والے منتخب ہوں گے تو ان کی بنائی گئی پالیسیاں عوامی مفاد کے لئے ہوں گی بلوچستان کی عوام اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے ایسی بااختیار اور باوقار پارلیمنٹ کا انتخاب عمل میں لائیں جہاں ان کے مسائل حل ہوں۔یہ بات انہوں نے اتوار کو رئیسانی روڈ پر بلوچستان گرینڈ الائنس کے حلقہ این ائے 263 اور پی بی 43 کے مرکزی انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہی ۔ تقریب سے سابق وفاقی وزیر و حلقہ این ائے 264 سے الائنس کے امیدوار ہمایوں عزیز کرد ، پی بی 43 سے امیدوار اسماعیل گجر اور حاجی اسحٰق لہڑی نے بھی خطاب کیا ۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ8 فروری کو عوام کے ووٹ کے فیصلے کے اثرات آئندہ 5 سال تک ملک پر اثر انداز ہونگ...

کوئٹہ: این اے 264 اور پی بی 44 کے امیدوار ناصر قمبرانی اور نوابزارہ لشکری رئیسانی کی پریس کانفرنس

تصویر
 کوئٹہ: این اے 264 اور پی بی 44 کے امیدوار ناصر قمبرانی اور  نوابزارہ لشکری رئیسانی کی پریس کانفرنس  کوئٹہ: گزشتہ 30 سال سے اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کر رہا  ہوں،میر ناصر قمبرانی کوئٹہ: سیاسی جماعتوں کے دعوے محض زبانی جمع خرچ ہیں،  ناصر قمبرانی کوئٹہ: لشکری رئیسانی کی سیاسی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی  نہیں، ناصر قمبرانی  کوئٹہ: میرے حلقے کے مسائل پر حاجی لشکری رئیسانی کے علاوہ  کوئی حل نہیں کر سکتا، ناصر قمبرانی  کوئٹہ: آج سے میں گرینڈ الائنس میں شامل ہونے کا اعلان کرتا  ہوں، ناصر قمبرانی  کوئٹہ: میں گرینڈ الائنس کے امیدواروں ہمایوں عزیز کرد کے حق  میں دستبردار، ناصر قمبرانی

بلوچستان میں عشروںسے آباد سیٹلرز کو قومی دائرے میں شامل کرکے لوکل قرار دیا جائے

تصویر
  بلوچستان گرینڈا لائنس کے سربراہ و قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 کوئٹہ سے امیدوار نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر مختلف مذاہب، برداریوں کا گلدستہ ہے ، آٹھ فروری کو اس شہر کے لوگوں کوایک سنجیدہ فیصلہ کرکے اپنے مستقبل کا تعین کرناہوگا ، یہ بات انہوںنے سراوان ہاﺅس میں حلقہ پی بی 42 کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اجلاس سے رضاءالرحمن، میر محمداسماعیل گجر، ملک رشید اعوان ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہا کہ ہم اس شہر اور صوبے کے وارث ہیں ہم سب نے اپنی آئندہ نسلوں کیلئے سنجیدہ فیصلے کرکے آئندہ کا تعین کرنا ہوگا ، کوئٹہ میں آباد برادریوں میں غریب اور پسماندہ برداری سیٹلز ہیں میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ ان کے معیار زندگی میں اضافہ ہو اس کیلئے میں نے ساتھ کے قریب سیٹلرز کو سینیٹر، ارکان اسمبلی بنوانے میں اپنا کردار ادا کیا تاکہ سیٹلرز کی ایوانوں میں نمائندگی ہو تاکہ تاکہ ذاتی و گروہی مفادات کیلئے جن جن سیٹلرز کودیگر اقوام سے تنہاءکرکھا گیا تھا وہ تنہا رہنے کی بجائے اس صوبہ میں جذب ہوں انہوںنے کہا کہ 2018ءکے ال...

بلوچستان کو فروخت اور اقتدار کے بدلے صوبے کے مسائل پر پردہ ڈالنے والوں کا راستہ روکیں گے

تصویر
  بلوچستان گرینڈا لائنس کے سربراہ و قومی اسمبلی این اے 263 کوئٹہ سے امیدوار نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو بلوچستان کے نام پر بلوچستان کو فروخت اور اقتدار کے بدلے صوبے کے مسائل پر پردہ ڈالنے والوں کا راستہ روکیں گے . Balochistan voi News Desk بلوچستان اور کوئٹہ شہر کے لوگ شعوری جدوجہد کا حصہ بن کربلوچستان کو درپیش بحرانوں سے نکالنے اور آئندہ نسلوں کی خوشحالی کیلئے اپنے حصہ کا کردار ادا کریں۔ یہ بات انہوںنے زہری ٹاﺅن ہزار گنجی میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرمحمود زہری کی قیادت میں مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد بلوچستان گرینڈ الائنس میں شامل ہونے اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264 سے گرینڈ الائنس کے امیدوار میر ہمایوں عزیز کردکی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مادر وطن بلوچستان کی عزت ، وقار، ناموس اورقومی غیرت کیلئے اپنی زندگی وقف کردی ہے، اس مٹی میں ہمارے اکابرین ، سیاسی کارکنوں کا لہو شامل ہے اس کی عزت وقار ناموس کا دفاع کریں گے انہوںنے کہاکہ انتخابات می...

مسلم لیگ ن نے بلوچستان میں اپنے امیدواروں کے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا Balochistan voi news desk

تصویر
مسلم لیگ(ن) نے بلوچستان کے لیے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں   کا  اعلان کر دیا۔ Balochistan voi news desk بلوچستانvoi نیوز ڈیسک  کے مطابق  مسلم لیگ(ن) نے طویل مشاورت کے بعد بالآخربلوچستان سے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے اور صوبائی اسمبلی کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی کی 16 نشستوں کے لیے بھی پارٹی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔   NA-251 Nawab Zada Toor Gul Jugzai PB-1 Haji Mir Hassan PB-2 Jaffar Khan Mandokhel PB-3 Abdul Jabbar Kakar NA-252 Sardar Mohammad Yaqoob Khan Nasir PB-4 Sardar Abdur Rehman Khetran PB-5 Mohammad Khan PB-6 Sardar Masood Ali Khan NA-253 Mir Dostain Khan Domki PB-7 Noor Mohammad PB-8 Mir Dostain Khan Domki PB-9 Nawab Jangayz Khan Marri NA-254 Abdul Ghafoor PB-12 Mir Mohammad Asim Kurd PB-14 Mohammad Khan NA-255 Mir Khan Muhammad Jamali PB-13 Mir Shaukat Ali PB-15 Saleem Ahmed PB-16 Faiq Ali Jamali NA-256 Abdul Khaliq PB-18 Hazoor Bakhsh PB-19 Mir Fayaz Tariq Zehri PB-20 Sardar Zada Ala...