بلوچستان کو فروخت اور اقتدار کے بدلے صوبے کے مسائل پر پردہ ڈالنے والوں کا راستہ روکیں گے

 بلوچستان گرینڈا لائنس کے سربراہ و قومی اسمبلی این اے 263 کوئٹہ سے امیدوار نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو بلوچستان کے نام پر بلوچستان کو فروخت اور اقتدار کے بدلے صوبے کے مسائل پر پردہ ڈالنے والوں کا راستہ روکیں گے.

Balochistan voi News Desk

بلوچستان اور کوئٹہ شہر کے لوگ شعوری جدوجہد کا حصہ بن کربلوچستان کو درپیش بحرانوں سے نکالنے اور آئندہ نسلوں کی خوشحالی کیلئے اپنے حصہ کا کردار ادا کریں۔ یہ بات انہوںنے زہری ٹاﺅن ہزار گنجی میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرمحمود زہری کی قیادت میں مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد بلوچستان گرینڈ الائنس میں شامل ہونے اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264 سے گرینڈ الائنس کے امیدوار میر ہمایوں عزیز کردکی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مادر وطن بلوچستان کی عزت ، وقار، ناموس اورقومی غیرت کیلئے اپنی زندگی وقف کردی ہے، اس مٹی میں ہمارے اکابرین ، سیاسی کارکنوں کا لہو شامل ہے اس کی عزت وقار ناموس کا دفاع کریں گے انہوںنے کہاکہ انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد بلوچستان کے نام پر بلوچستان کو فروخت کر نے والوں کا راستہ روکنا ہے ان لوگوں کا راستہ روکنا ہے جنہیں بلوچستان کے مسائل پر پردہ ڈالنے کیلئے حکومتوں سے نواز جاتا ہے، انہوںنے کہاکہ کبھی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیااصولی سیاسی جدوجہد کے ذریعے اجتماعی قومی حقوق کا دفاع کرتے ہوئے صوبے سے بدحالی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیںاور وقت کا تقاضاء بلوچستان کیلئے ایک شعوری جدوجہد کا حصہ بن کربلوچستان کو درپیش بحرانوں سے نکالنے اور آئندہ نسلوں کی خوشحالی کیلئے اپنے حصہ کا کردار ادا کریں۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد نے کہاکہ نوابزادہ لشکری رئیسانی کی قیادت بلوچستان کے اجتماعی قومی حقوق کا فاع کرتے ہوئے سریاب اور صوبے میں تعلیم، صحت، روزگار جیسے بنیادی مسائل کے حل کیساتھ ساتھ اجتماعی قومی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے انہوںنے کہاکہ ہماری ترجیح ہوگی کہ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے سریاب اور صوبے بھر میں ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر ز کا جال بچھائیں اور یہ تب ممکن ہے جب آٹھ فروری کو کوئٹہ شہر اور سریاب کے لوگ حقیقی سیاسی قیادت کا انتخاب کریں گے، اس موقع پر محمود زہری کی قیادت میں مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے بلوچستان گرینڈ الائنس میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سراوان ہاﺅس بلوچستان کا نمائندہ گھر ہے اور یہ گھر ہمارے آباﺅ اجداد کا مسکن اور عزت رہا ہے اور ہمیشہ رئیگا ، انہوںنے کہاکہ ہماری امید یں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے وابستہ ہیں وہ ہماری عزت اور قومی غیرت کی جنگ لڑرہے ہیں اور اس جدوجہد میں ہم ان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کوئٹہ میں بے روزگاری اور حالات سے تنگ ا کر ایک اور 36 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

بلوچستان کی آواز کو بڑھانا آگاہی کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کو فروغ دینا

نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2 گھریلو خواتین ملازم گرفتار