کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل

 کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل

quetta safe city projact

15 جنوری2024ء) کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہوگیا۔ چیف منسٹر میڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق سٹیٹ آف دی آرٹ کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کلیدی کردار کا حامل ہوگا۔

یہ پروجیکٹ کوئٹہ سٹی میں 255 اہم مقامات پر 1400 سے زیادہ آئی پی کیمروں پر مشتمل ہے جس میں جدید ترین نگرانی کا طریقہ کار شامل ہے، جدید ترین نگرانی کا طریقہ کار نہ صرف علاقائی نگرانی کرے گا بلکہ شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی مدد کرے گا ۔

محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام کے مطابق کوئٹہ سیف سٹی کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر جدید ترین ٹیکنالوجی اور بہترین انسانی وسائل سے لیس ہے اور یہ مقامی طور پر ڈیزائن کردہ پاکستان کا پہلا نافذ العمل منصوبہ ہوگا جو حسب ضرورت فوری اقدامات کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے جبکہ منصوبے کا باقاعدہ آغاز رواں ماہ کے آخر میں کیا جائے گا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کوئٹہ میں بے روزگاری اور حالات سے تنگ ا کر ایک اور 36 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

بلوچستان کی آواز کو بڑھانا آگاہی کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کو فروغ دینا

نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2 گھریلو خواتین ملازم گرفتار