الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی
الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی
کوئٹہ( بلوچستان VOI) بلوچستان سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے1728 امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری کردی، قومی اسمبلی کی 16جنرل نشستوں پر 442جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 51حلقوں میں 1286امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 255 اور این اے 263پر سب سے زیادہ 46،46جبکہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 42کوئٹہ سے 63امیدوار میدان میں اتریں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کی فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والوں کی کل تعداد 442ہے جن میں سے 14خواتین جبکہ 428مرد شامل ہیں ، فہرست کے مطابق این اے 251شیرانی کم ژوب کم قلعہ سیف اللہ پر 17، این اے 252 موسیٰ خیل کم بارکھان کم لورالائی کم دکی پر 37، این اے253 زیارت کم ہرنائی کم سبی کم کوہلو کم ڈیرہ بگٹی پر 30، این اے 254 جھل مگسی کم کچھی کم نصیر آباد پر 27، این اے255 صحبت پورکم جعفر آباد کم اوستہ محمدکم نصیر آباد پر 46، این اے 256 خضدار پر 15،این اے257 حب کم لسبیلہ کم آواران پر 18،این اے 258 پنجگور کم کیچ پر 18،این اے 259 کیچ کم گوادر پر 20،این اے 260 چاغی کم نوشکی کم خاران کم واشک پر 25، این اے 261 سوراب کم قلات کم مستونگ پر 27، این اے 262 کوئٹہ I پر 38،این اے 263 کوئٹہ IIپر 46،این اے 264 کوئٹہ III پر 35،این اے 265 پشین پر 23جبکہ این اے 266چمن کم قلعہ عبد اللہ پر 20امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی فہرست کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی 51جنرل نشستوں پر جانچ پڑتال ، کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد 38خواتین اور 1248مردوں سمیت 1286امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔فہرست کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 1شیرانی کم ژوب پر 28،پی بی 2 ژوب پر 29،پی بی 3 قلعہ سیف اللہ پر 20، پی بی 4 موسیٰ خیل کم بارکھان پر 29،پی بی 5 لورالائی پر 31،پی بی 6 دکی پر 42،پی بی 7 زیارت کم ہرنائی پر 32،پی بی 8 سبی پر 24، پی بی 9 کوہلوپر 31، پی بی 10 ڈیرہ بگٹی پر 15، پی بی 11 جھل مگسی پر 12،پی بی 12 کچھی پر 28،پی بی 13 نصیر آبادI پر 33، پی بی 14 نصیر آبادII پر 26،پی بی 15 صحبت پور پر 21، پی بی 16 جعفرآباد پر33، پی بی 17 اوستہ محمد پر 25، پی بی 18 خضدارI پر 14،پی بی 19 خضدارII پر 19، پی بی 20 خضدارII Iپر 10،پی بی 21 حب پر 20، پی بی 22 لسبیلہ پر 17،پی بی 23 آواران پر 9،پی بی 24 گوادر پر 15،پی بی 25کیچI پر 16،پی بی 26 کیچII پر 15،پی بی 27کیچIII پر 20، پی بی 28 کیچIV پر 16، پی بی 29 پنجگورI پر 11، پی بی 30 پنجگور I I پر 9،پی بی 31 واشک پر 19، پی بی 32 چاغی پر 22، پی بی 33 خاران پر 20،پی بی 34 نوشکی پر 19، پی بی 35 سوراب میں 16، پی بی 36 قلات میں 37، پی بی 37 مستونگ میں 21، پی بی 38 کوئٹہ I میں 26، پی بی 39 کوئٹہ II میں 43، پی بی 40 کوئٹہIII میں 38، پی بی 41 کوئٹہIV میں 45، پی بی 42 کوئٹہV میں 63، پی بی 43 کوئٹہVI میں 49،پی بی 44 کوئٹہ VII میں 25،پی بی 45 کوئٹہ VIII میں 35، پی بی 46 کوئٹہIX پر 36، پی بی 47 پشینI پر 23، پی بی 48 پشینII پر 26، پی بی 49 پشینIII میں 22، پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں 23 جبکہ پی بی 51چمن کی نشست پر 29امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔
تبصرے