اشاعتیں

Featured post

حلقہ این ای 262 کوئٹہI میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی

  حلقہ این ای262 کوئٹہI- میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی، فارم45،46 اور47کی چیکنگ اور ووٹوں کی کانٹرفائل پر شناختی کارڈنمبراور انگھوٹوں کے نشانات کے فرانزک آڈٹ کیلئے الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کی جائیں Balochistan voi News desk

صحافی شاکر اعوان کی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

تصویر
 صحافی شاکر اعوان کی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ Balochistan voi News desk    تفصیلات کے مطابق شاکر اعوان کی والدہ شہناز بیگم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی، دائر درخواست میں ایف آئی اے، پنجاب حکومت، پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ گزشتہ رات ایف آئی اے اور نامعلوم افراد نے شاکر اعوان کو گھر سے اغوا کیا، شاکر اعوان کو تاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، شاکر اعوان کے خلاف تاحال کسی مقدمے کے اندراج کے حوالے سے بھی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، اس لیے استدعا ہے کہ عدالت صحافی شاکر اعوان کی بازیابی کا حکم دے، شاکر اعوان کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔ بتایا جارہا ہے کہ لاہور سے صحافی اور سینئر کورٹ رپورٹر شاکر محمود اعوان کو گزشتہ رات ایف آئی اے اہلکاروں سمیت درجنوں نامعلوم افراد نے ان کے گھر سے اغوا کیا، انہوں نے سی سی ٹی وی کیمرے توڑ دیئے اور موبائل فون سمیت دیگر قیمتی اشیاء بھی ضبط کرلیں۔ اسی طرح معروف صحافی مطیع اللہ جان کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی پارکنگ سے نام...

سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کوئٹہ سے اغوا ہونیوالے بچے کی عدم بازیابی کے خلاف جاری احتجاجی دھرنانے کی حمایت

تصویر

بلوچستان کابینہ نے صوبے میں امن وامان سے متعلق ایکٹ کی منظوری دے دی سیکیورٹی فورسز اور حکومت مل کر لڑیں گے

تصویر
بلوچستان کابینہ نے صوبے میں امن وامان سے متعلق ایکٹ کی منظوری دے دی

پاکستان نے طاقتور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے قانون میں ترمیم کی ہے

تصویر
پاکستان نے طاقتور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے قانون میں ترمیم کی ہے۔ Balochistan voi NewsDesk اسلام آباد، 4 نومبر (بلوچستان voi ) – پاکستان نے پیر کو ایک قانون میں ترمیم منظور کی جس کے تحت مسلح افواج کے سربراہان کی مدت تین سے بڑھا کر پانچ سال کر دی جائے گی،

بلوچستان اب ریاست کی گرفت سے نکل چکا ہے

تصویر
  ’بلوچستان اب ریاست کی گرفت سے نکل چکا ہے۔۔۔‘ تربت کے سلیم نے یہ جملہ فدا چوک پر مجھ سے بات کرتے ہوئے ادا کیا لیکن کیا یہ صرف سلیم کی اپنی سوچ ہے یا پھر بلوچستان میں پاکستان کی ریاست کی رٹ واقعی کمزور ہو رہی ہے؟ یہی وہ سوال تھا جو مجھے تربت تک لے کر آیا تھا لیکن وہی شہر جہاں سال کے آغاز میں عام انتخابات کے وقت لوگ کھل کر بات کر رہے تھے، وہاں اب کی بار خوف کی فضا تھی اور لوگ بات کرنے سے کترا رہے تھے۔ اس خوف کی وجہ تقریباً 20 دن قبل بلوچستان کے 11 اضلاع میں مقبول سیاسی رہنما نواب اکبر بگٹی کی 18ویں برسی پر ہونے والے حملے تھے۔ ان حملوں میں صوبائی حکومت کے مطابق 38 عام شہری، 21 شدت پسند اور 14 سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد وہ سوال اٹھا تھا جس کا جواب تلاش کرنے کے لیے میں نے بلوچستان کے مکران خطے کے اہم شہر تربت کا رخ کیا۔ بی بی سی نے مقامی لوگوں، بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں اور تجزیہ کاروں سے بات چیت کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ بلوچستان میں حکومت کی گرفت کیا واقعی کمزور ہو رہی ہے اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟ اور کیا مذاکرات سے بلوچستان کے مسائل کا حل ممکن ہے؟ اس ضمن میں بی بی سی اردو ...

بلوچستان کے متعدد اضلاع میں دہشت گرد کارروائیوں کے مقدمات

تصویر
  بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے مقدمات سی ٹی ڈی تھانے میں درج Balochistan voi NewsDesk بلوچستان کے متعدد اضلاع میں دہشت گرد کارروائیوں کے مقدمات سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیے گئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ موسیٰ خیل، بولان، مستونگ، لسبیلہ، قلات سمیت آٹھ واقعات کے مقدمات درج کیے گئے۔ مقدمات میں انسداد دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں تاہم ان واقعات میں کالعدم تنظیم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی واقعے میں جاں بحق افراد کی میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں اور ان کا ریکارڈ بھی مرتب کیا گیاہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں عسکریت پسند گروپ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے ایک ہی دن میں موسیٰ خیل، مستونگ، بولان اور قلات میں مختلف واقعات میں 40 افراد کو قتل کردیا تھا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 21 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔