صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک مینجمنٹ کے لئے مرکزی شہر کو ڈاؤن ٹاؤن ڈکلئیر کیا جانے کا فیصلہ

Ticker

8/recent/ticker-posts

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک مینجمنٹ کے لئے مرکزی شہر کو ڈاؤن ٹاؤن ڈکلئیر کیا جانے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔

سی ایم بلوچستان میر سرفراز بکٹی کی زیر صدارت اجلاس

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک مینجمنٹ کے لئے مرکزی شہر کو ڈاؤن ٹاؤن  ڈکلئیر کیا جانے کا فیصلہ۔ رکشوں کے بجائے محدود تعداد میں الیکٹرک کاریں چلائی جائیں گی۔ اجلاس مین وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث سیاسی جماعتوں سمیت کمپنیوں کو قانونی نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر فعال سرکاری اسکولوں کو بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت چلایا جائے گا۔ میرسرفرازبگٹی نے کہا کہ شجر کاری کے فروغ کیلئے محکمہ جنگلات جامع منصوبہ پیش کرے۔ کیف بلدیہ کی تنظیم نو کے لیئے سمری کی تاخیر پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پر اظہار برہمی، سست روی پر سیکرٹری بلدیات کی جواب طلبی کر لی گئی۔ مفاد عامہ کے منصوبوں میں کوئی حیل و حجت یا تاخیر قابل قبول نہیں۔ آجلاس میں کمشنرکوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مہم جاری ہے۔ ایک ہفتے میں 15 سو بھکاریوں کو حراست میں لیکر بحالی مراکز میں داخل کیا گیا 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے