تنظیم الاعوان بلوچستان کی جانب سے عید ملن پارٹی اور مشاورتی اجلاس کا انعقاد
کوئٹہ (ملک شعیب علی اعوان): Balochistan voi
![]() |
تنظیم الاعوان بلوچستان |
تنظیم الاعوان بلوچستان کے زیر اہتمام ایک شاندار عید ملن پارٹی و مشاورتی اجلاس کا انعقاد الحمد یونیورسٹی میں کیا گیا۔ اس تقریب کے میزبان جناب شکیل روشن اعوان تھے، جنہوں نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
اس اہم اجلاس میں تنظیم الاعوان کے مرکزی و علاقائی رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں شامل تھے:
ملک مسعود ا عوان (ممبر سپریم کونسل)
ملک سعید اعوان (چیئرمین)
جاوید نواز اعوان (وائس چیئرمین)
ملک عبدالحمید اعوان (پریزیڈنٹ مدر ونگ)
ساحر علی اعوان (وائس پریزیڈنٹ مدر ونگ)
ملک جاوید اعوان (جنرل سیکرٹری)
پروفیسر جاوید اعوان (ایڈیشنل جنرل سیکرٹری)
حاجی محمد نوید اعوان (صدر یوتھ ونگ)
محمد عاصم اعوان وائس پریزیڈنٹ یوتھ ونگ)
سبحان ساجد اعوان (جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ)
ملک شعیب علی اعوان (صدر تنظیم الاعوان کوئٹہ)
جنگ اخبار کے ایڈیٹر ملک عرفان اعوان ڈی ایچ اے کنسلٹنٹ حبیب اعوان سمیت اعوان قبیلے سے تعلق رکھنے والے بہت سے دیگر افراد اس تقریب کا حصہ تھے۔
اجلاس کے دوران تنظیم کے مختلف ونگز کو مکمل اور فعال بنانے، بلوچستان بھر میں اعوان قوم کو یکجا کرنے اور موجودہ سماجی و سیاسی حالات میں قوم کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے جیسے اہم نکات زیر بحث آئے۔
![]() |
Balochistan voi |
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان میں اعوان قوم سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جنہیں ایک مضبوط پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تمام اقوام کے ساتھ مل کر مسائل کے حل اور اجتماعی ترقی کے لیے شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اجلاس میں "ڈومیسائل" اور "لوکل" کے حساس مسئلے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ شرکاء نے متفقہ رائے دی کہ خان آف قلات کی روایتی دستار کے باوجود، اعوان قوم کے کئی افراد کو "غیر مقامی" تصور کیا جانا ناانصافی ہے۔
اس سلسلے میں جلد ہی قوم سے مشاورت کے بعد ایک باقاعدہ پٹیشن عدالت میں دائر کی جائے گی تاکہ حکومت بلوچستان سے باقاعدہ مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کیا جا سکے۔
تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات اور تنظیمی اتحاد کے عزم کے ساتھ ہوا۔
0 تبصرے