Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

بریکنگ نیوز تنظیم الاعوان پاکستان یوتھ کے مرکزی پریزیڈنٹ حافظ معین احمد اعوان کی کوئٹہ آمد balochistan voi

 بریکنگ نیوز تنظیم الاعوان پاکستان  یوتھ کے مرکزی پریزیڈنٹ حافظ معین احمد اعوان کی کوئٹہ آمد پر کوئٹہ پریس کلب تقریب کا انعقاد کیا گیا تنظیم الاعوان بلوچستان

balochistan voi news desk

tanzeem ul awan

 بریکنگ نیوز تنظیم الاعوان پاکستان  یوتھ کے مرکزی پریزیڈنٹ حافظ معین احمد اعوان کی کوئٹہ آمد پر کوئٹہ پریس کلب تقریب کا انعقاد کیا گیا تنظیم الاعوان بلوچستان کے ممبران اور اعوان قبیلے سے تعلق رکھنے والے مختلف لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

تنظیم الاعوان یوتھ بلوچستان کے سابق صوبائی صدر حاجی محمد نوید اعوان نے مرکزی پریذیڈنٹ کا استقبال کیا۔

تنظیم الاعوان بلوچستان کے چیئرمین  ملک سعید احمد اعوان نے تقریب میں شرکت کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تنظیم الاعوان بلوچستان کے چیئرمین ملک سعید احمد اعوان نے کہا کہ پورے پاکستان کے اعوان ایک پیج پر ہے الحمدللہ ہماری تعداد پاکستان کی سب سے بڑی قوموں میں سے ایک ہے ہم میں اتفاق اور اتحاد اس لیے بھی ضروری ہے کہ ہمارا کام خدمت کرنا ہے اور ہم پاکستان کے لیے پاکستان کی مختلف اقوام کے لئے اپنی خدمات کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیم الاعوان پاکستان کے تمام ممبران کو درخواست کرتے ہیں کہ ہم سب کو یکجہتی کی ضرورت ہے ہم یکجا ہوں گے تو ہم اپنے آباؤ اجداد کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے اسلام کی پاسداری کے لیے اور پاکستان کی بلندی کے لئے کوشاں رہیں گے اور انہوں نے کہا کہ تنظیم الاعوان پاکستان ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو اپنے قبیلے کے ساتھ ساتھ مختلف قبائل کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھتی ہے۔

تنظیم الاعوان بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ملک جاوید اعوان سابق کونسلر پی پی 28 ملک جاوید احمد اعوان  نے مرکزی پریذیڈنٹ یوتھ حافظ معین احمد اعوان  کو خوش آمدید کہا اور تنظیم الاعوان بلوچستان کے دستور  کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تنظیم الاعوان بلوچستان  میں اعوان قبیلے کے تمام لوگ  ایک تنظیم کے قانون  کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر چار سال کے بعد الیکشن کرواتے  ہیں تاکہ قوم کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھنے والے لوگ ابر کر سامنے آئے اور اپنی قوم کی باگ دوڑ سنبھالیں سیکریٹری جنرل تنظیم الاعوان بلوچستان ملک جاوید اعوان نے کہا کہ انشاءاللہ  ایک مہینے کے اندر اندرتنظیم الاعوان بلوچستان کے یوتھ کے الیکشن منعقد کروائیں گے تاکہ فلاح و بہبود کے کام جاری رکھے جا سکیں اور اس میں تنظیم الاعوان بلوچستان کے تمام ممبران کسی بھی عہدے کیلئے خود کو نامزد کر سکتے ہیں انہوں نے کہا  اعوان قبیلے کے ینگ لوگوں کو چاہیے ہے کہ وہ اس الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور میڈیا سے یہ درخواست کی کہ آپ ہماری الیکشن کمپین کا حصہ ضرور بنے۔۔

ایڈیشنل سیکرٹری جنرل تنظیم الاعوان بلوچستان ملک شعیب علی اعوان  نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  کہا  تنظیم الاعوان پاکستان کا مقصد اپنی قوم کی فلاح و بہبود ہے تنظیم الاعوان پاکستان سندھ رجسٹرڈ کے بانی  محمد فاروق اعوان اور ہمارا فخر ہماری قوم کی آن اور شان ملک صدیق اعوان صاحب اور تنظیم الاعوان بلوچستان کے سردار پیر خالد سلطان حق باھو کی کاوشوں کے نتیجے میں انشاء اللہ اعوان  قبیلہ جو کہ پورے پاکستان میں آباد ہے اور پورے پاکستان کی سب سے بڑی قوموں میں شمار ہوتا ہے اور بلوچستان میں تقریبا سات سو سال سے اعوان قبیلہ  آباد ہے ہم ایک مٹھی ایک جان ہو کر اپنے آباؤ اجداد کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں گے اور ہمارا مشن ہے پڑھا لکھا پاکستان اور انشاء اللہ ہمیں یکجا ہو کر اس مشن کو کامیاب بنانا ہے۔

مرکزی پریذیڈنٹ حافظ معین احمد اعوان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تنظیم الاعوان پاکستان 1972 کی رجسٹر تنظیم ہے اور 1972 سے ہمارے آباؤ اجداد قوم کی فلاح وبہبود اور باقی اقوام کی مدد کرنے کا جذبہ رکھتے ہوئے آرہے ہیں اور کرتے رہے ہیں اور انشاءاللہ یہ جذبہ آگے بھی اسی طرح قائم و دائم رہے گا مرکزی پریذیڈنٹ یوتھ حافظ معین احمد اعوان نے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں فلاح و بہبود کے کاموں کی انشاءاللہ فہرست بھی تیار کریں گے اور ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ 2023 کے پہلے تین مہینے میں انشاء اللہ ہم دس بچیوں کی شادیاں اور دس بچوں کی پورے سال کی کفالت اپنے ذمے لیتے ہیں اور انشاءاللہ پہلے تین مہینوں میں ہم دس شادیاں  اور پھر دوسرے تین مہینے میں ہم بچوں کی اسکول کے لیے کاپیاں اور کتابیں تقسیم کریں گے۔چھ مہینے کا پلان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کیونکہ یوتھ کے الیکشن سر پر ہیں اور پہلے مرحلے میں ہم نے الیکشن کروا کر یوتھ مکمل کرنی ہے  اور انشاء اللہ  پورے پاکستان  میں یوتھ کی ممبرشپ کا عمل جاری ہے اور انہوں نے تنظیم الاعوان پاکستان کے یوتھ کے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ وہ آگے آئیں اور اپنی قوم کی فلاح و بہبود کے لئے خود کو پیش کریں ۔

Awan

اور انشاءاللہ دو مہینے میں ہم پنجاب میں تنظیم الاعوان پاکستان کا یوتھ کنونشن منعقد کروائیں گے جس میں آگے کہ لائے عمل کی بھی وضاحت کی جائے گی  انہوں نے تنظیم الاعوان پاکستان کے جوانوں کو( one (1 کوائن 1 ممبر  کی مہم چلانے کی درخواست  کی تاکہ ہم جو کہ اتنا بڑا قبیلہ ہے one کوائن بچوں کی تعلیم و تربیت  پر آنے والے اخراجات کے لئے استعمال کریں گے  تنظیم الاعوان پاکستان کے تمام یوتھ کے ممبران سے درخواست کی کہ ممبر سازی کے عمل میں ہر ممبر ایک کوائن خواہ ایک روپے کا ہو یا دس روپے کا ہر ممبر نے ایک کوائن تنظیم الاعوان پاکستان کو ڈونیٹ کرنا ہے۔آخر میں اپنی قوم کا اور بلوچستان کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے