کویٹہ
بلوچستان ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے سینٹر اعظم سواتی کے کیخلاف پانچوں مقدمات ختم کرتے ہوئے ان کے رہائی کا حکم دےدیا
بلوچستان ہائی کورٹ میں سینٹر اعظم سواتی کیخلاف قائم مقدمات ختم کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی
کیس کی سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل سنگل رکنی بینج نے کی سماعت کے موقع پر ایڈوکیٹ جنرل آصف ریکی ایس ایس پی انویسٹگیشن اسد ناصر ۔عثمان سواتی عدالت میں پیش ہوئے
درخواست گزار کی جانب سے سید اقبال شاہ اور نصیب اللہ ترین نے کیس کی پیروی کی
جسٹس ہاشم کاکڑ نے سماعت کے موقع پراعظم سواتی پر عائدپانچوں مقدمات میں پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیاکہ آئی جی پولیس کو ان کیسز کے اندارج کا علم ہے اس پرپولیس کے اعلیٰ افسران نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس کے علم میں پانچوں ایف آئی آر نہیں تھی جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریماکس دیئے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کے مذید ریمانڈ کی ضرورت نہیں
جو پہلا ریمانڈ دیا وہ کس بنیاد ہر تھا اس پرپولیس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی ہمیں مزید نہیں چاہیے
چیف جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ پولیس ایسا اقدام کیوں کرتی ہے جس سے انہیں اور عدالیہ کو منہ چھپانا پڑے
0 تبصرے