مسلم لیگ ن کی منظور نظر افراد کو ترجیح بلوچستان میں مخصوص نشستوں کی فہرست میں ردوبدل

مسلم لیگ (ن) کی بلوچستان میں مخصوص نشستوں کی فہرست میں ردوبدل ، صوبائی قیادت نے منظور نظر افراد کو ترجیح دیدی

دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بلوچستان میں مخصوص نشستوں پر مرکزی قیادت کی جاری فہرست میں ردوبدل کرکے صوبائی قیادت نے منظور نظر افراد کو ترجیح دے دی مرکزی قیادت کی جانب سے پارٹی کی سینئر خاتون رهنما سابق رکن قومی اسمبلی کرن حیدر دوسری اور اقلیتی رہنما ایس ایم پیٹرک پہلی ترجیح میں تھے ۔

Balochistan voi news Desk                           

مسلم لیگ ن کی منظور نظر افراد کو ترجیح

رہنماوں کا موقف ہے کہ صوبائی قیادت نے حال ہی میں شامل ہونے والے سابق سینیٹرڈاکٹر اشوک کمار کو پہلی ترجیح دیتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی کرن حیدر کو پانچویں ترجیح دی مسلم لیگ (ن)کے سینئر ارکان کا صوبائی قیادت کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار مرکزی قیادت کو آگاہ کردیا گیا یاد رہے کہ 8فروری 2024کو ہونیوالے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی بعض بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے درینہ اور نظریاتی پارٹی کارکنوں کو نظر انداز کرتے ہوئے نئے شامل ہونیوالوں کو ٹکٹیں دینے کی روش چل پڑی ہے جسکی وجہ سے پارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے اس وقت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ہر حلقے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے 5سے 7لوگوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں اور تمام امیدوار پارٹی ٹکٹ کے خواہاں ہیں لیکن تاحال سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے نامزد کردہ امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کئے گئے جسکی وجہ سے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں دینے والے امیدواروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کوئٹہ میں بے روزگاری اور حالات سے تنگ ا کر ایک اور 36 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

بلوچستان کی آواز کو بڑھانا آگاہی کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کو فروغ دینا

نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2 گھریلو خواتین ملازم گرفتار