بخدمت جناب پاکستان ریلوے کوئٹہ
چیئرمین و کابینہ بلوچستان ڈویلپمنٹ فورم کوئٹہ آنجناب کے نوٹس میں ایک انتہائی اہم مسئلہ لانا چاہتے ہیں کہ ریلوے اسٹیشن کوئٹہ پہ پیسنجرز اور ان کے عزیز و اقارب کے ساتھ ریلوے اسٹیشن میں داخلے کے وقت جانوروں سے بدتر رویہ سیکورٹی کے نام پہ برتا جا رہا ہے اور لوگوں سے نفرت آمیز رویہ اس جدید ترقی یافتہ دور میں ناقابل قبول ہے، اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان ریلوے کے بلوچستان اور پاکستان کے اعلی حکام اپنے اعلی ظرف ہونے کی وجہ سے اس محکمے میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور ہم یہ امید کرتے ہیں کہ اعلی ظرف وہی ہوتے ہیں جو اپنے عہدوں کے ساتھ وفا کرتے ہیں اپنی سرزمین کی خیر و بقا کرتے ہیں اور انشاءاللہ ہمیں اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ اپ نے اللہ کے سامنے جو حلف اٹھایا ہے اس پر اپ اللہ کو جواب دے ہیں اس بات کا اپ کو بخوبی علم ہے۔
اپ جناب سے عوام کی یہ اپیل ہے کہ اپ اس بات کا نوٹس بھی لیں گے اور باقاعدہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپ ہماری اس درخواست کا جواب بھی دیں گے اور اس عوام کو جس میں شاید اپ کے تمام عزیز و اقارب بھی ہوں گے ان سب کی عزت اپ کے ادارے اور اپ کے فرائض کی اولین ترجیح ہے پاکستان کے ائین کے مطابق ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اہم ترین ایشو کو فوری طور پر حل کیا جائے اور خوش اخلاق اور باقاعدہ تربیت یافتہ سٹاف تعینات کیا جائے، شکریہ
اپ کے جواب کے منتظر رہیں گے۔
چیئرمین و اراکین کابینہ بلوچستان ڈویلپمنٹ فورم کوئٹہ
تبصرے