Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

شہر ناپرساں ایک اور نوجوان کھا گیا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلاول زرکون دنیا فانی سے رخصت

 کوئٹہ۔ کواری روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

کوئٹہ۔ فائرنگ سے اے جی آفس کا اکانونٹ آفیسر جاں بحق۔ پولیس

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے جی آفس کا اکانونٹ آفیسر بلاول خان زرکون دنیا فانی سے رخصت ہو گیا۔ لاش سول ہسپتال منتقل ۔ جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے،واقعہ کے بعدپولیس اور سکیورٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور معمول کے مطابق عیدی سینٹر کا کام پولیس نے کیا لاش کو ہسپتال پہنچادیا گیا۔

کوئٹہ (Balochistan voi news desk) کوئٹہ کےعلاقے کواری روڑ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے جی آفس کے اکانونٹ آفیسر جاں بحق.پولیس کے مطابق کواری روڑ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے میں اے جی آفس کا اکانونٹ آفیسرہلاک ہوگیا،ہلاک ہونے والا شخص اے جی آفس کا اکانونٹ آفیسر بتایا جاتا ہے شناخت بلاول خان زرکون کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش سول ہسپتال منتقل ۔ جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے،واقعہ کے بعدپولیس اور سکیورٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور معمول کے مطابق عیدی سینٹر کا کام پولیس نے کیا لاش کو ہسپتال پہنچادیا گیا، مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔ کیونکہ پولیس عیدی سینٹر کا کام کر رہی ہے تو پولیس کا کام کرنے کے لیے تلاش جاری ہے نہ جانے یہ شہر کوئٹہ کھا گیا نوجوان کیسے کیسے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے