نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان محض ایک انتظامی اکائی نہیں بلکہ ایک قومی وطن ہے، جہاں کے عوام نے ہمیشہ قومی نظم، سیاسی اور قبائلی اصولوں کی بنیاد پر فیصلے کیے ہیں۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ مایوسی کو چھوڑ کر تعلیم کو اپنی ترقی، وقار اور بقاء کا ذریعہ بنائیں۔
بلوچستان انتظامی صوبہ نہیں، ہمارا قومی وطن ہے۔ اس سرزمین کے اکابرین نے اپنے اجتماعی فیصلوں سے قومی نظم، سیاسی و قبائلی اصولوں کا تعین کیا۔"
ان خیالات کا اظہار نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے سراوان ہاؤس میں نوجوانوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان مایوس ہونے کی بجائے تعلیم کو قومی اجتماعی وقار، ترقی، خوشحالی، عزت، ناموس، آئندہ نسلوں کی بقاء اور وسائل پر اختیار کا ذریعہ بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ:
انہوں نے مزید کہا کہ:اکثر مشکوک انتخابات کے نتیجے میں ایسے لوگ مسلط کیے گئے جو نہ قومی وحدت کو سمجھتے ہیں نہ قومی ارتقاء کو۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج ہم قومی اجتماعی بحران میں مبتلا ہیں۔
a
0 تبصرے