پاکستانی فوج حملے کے بعد متاثرہ عمارت کے باہر
اسلام آباد/نئی دہلی بھارت اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول پر حالات ایک بار پھر انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں۔ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر اور پنجاب میں کیے گئے میزائل حملوں میں کم از کم 31 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں مساجد، رہائشی عمارتوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے صرف دہشت گردوں کے کیمپوں پر حملہ کیا ہے۔
ان حملوں کے بعد دونوں ممالک کی سرحد پر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھی جانی نقصان ہوا۔ بھارتی حکام نے 10 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
پاکستان نے ان حملوں کو "جنگ کا عمل" قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی ادارے خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کر رہے ہیں
پاکستانی فوج حملے کے بعد متاثرہ عمارت کے باہر
0 تبصرے