جاپان نے آسمانی بجلی قابو میں لانے والا پہلا ڈرون تیار کر لیا
جاپان کی نپون ٹیلیگراف اینڈ ٹیلیفون کارپوریشن (NTT) نے حال ہی میں ایک ایسا حیران کن ڈرون تیار کیا ہے جو آسمانی بجلی کو قابو میں لا سکتا ہے اور اسے محفوظ طریقے سے زمین پر منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ ڈرون "فیرادی کیج" نامی خاص ڈھانچے میں لپٹا ہوتا ہے، جو اسے بجلی کے جھٹکوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ مخصوص ہائی وولٹیج سوئچ کے ذریعے آسمانی بجلی کو ڈرون کی طرف راغب کیا جاتا ہے، جو بعد ازاں اس بجلی کو زمین میں منتقل کرتا ہے۔
2024 کے آخر میں جاپان کے شہر ہامادا میں اس کا کامیاب تجربہ کیا گیا، جس میں ڈرون نے حقیقی آسمانی بجلی کو اپنی طرف کھینچا۔
NTT کے مطابق، جاپان میں ہر سال آسمانی بجلی سے تقریباً 200 ارب ین کے نقصان ہوتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے نہ صرف یہ نقصانات روکے جا سکتے ہیں بلکہ مستقبل میں آسمانی بجلی کو توانائی کے طور پر استعمال کرنے کے امکانات بھی کھل سکتے ہیں۔
0 تبصرے