Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

مانسہرہ جلسے سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے کہا پاکستان 5بھائیوں کا ملک ہے

مانسہرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا پاکستان 5بھائیوں کا ملک ہے

مانسہرہ جلسے سے خطاب  میں محمود خان اچکزئی نے کہا پاکستان 5بھائیوں کا ملک ہے

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور رکن قومی اسبملی محمودخان اچکزئی نے تحریک کے زیر اہتمام مانسہرہ میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین تحفظ پاکستان ہم نے کسی کی دشمنی میں نہیں بنایا ہے۔ ملک کی آزادی سے لیکر اب تک ہمارا حصہ نہیں دیا جارہا۔ پاکستان 5بھائیوں کا ملک ہے۔


ہمیں اس ملک کی حکمرانی میں پشتونخوا کا حصہ چاہیے، پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگی، فارم47کی اسمبلی ٹوٹے گی نئے لوگ آئینگے۔ آئین کی بالادستی ہوگی، پارلیمنٹ ملک پر حکمرانی کریگا تب جاکر پاکستان زندہ آباد ہوگا۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ مجھے دکھ ہے کہ مجھے سرائیکی نہیں آتی اگر مجھے سرائیکی آتی ہوتی تو میں آپ لوگوں سے لمبی چوڑی باتیں آپکی اپنی مادری زبان سرائیکی میں بات کرتا۔ میں آپ کا مقدمہ علی امین گنڈاپور کے سامنے رکھوں گا۔

پشتونخوا وطن گلگت سے لیکر جہاں تک پھیلا ہوا ہے یہ ہمیں کسی نے خیرات میں نہیں دیا یہ ہمیں ہمارے بہادر باپ،داد کے سر کی قربانی سے ہم تک پہنچا ہے یہ ہمارا وطن ہے۔علی امین گنڈاپور صاحب اللہ کی بہت بڑی مہربانی کہ آپ کو تحریک انصاف کی ٹکٹ پر وطن کا سوفیصد اختیار مل گیا ہے آپ اور ساری تحریک انصاف کا امتحان ہے۔


پشتونخواوطن مختلف بولیاں بولنے والے مختلف نسلوں کے رہنے والے لوگوں کا ایک بہترین گلدستہ ہے یہاں زمانوں سے لوگوں کے درمیان نفرتیں پھیلائی گئی ہیں، ہندکو، پشتو چترالی، کوہستانی کا مقابلے میں لگا دیا گیا ہے۔
بات یہ ہے علی امین گنڈا پور آپ لوگوں کو خدانے موقع دیا ہے کہ آپ نے اس تمام گلدستے کی رکھوالی کرنی ہے۔
پشتونخواوطن کی گلگتی، کوہستانی،چترالی، ہندکو، توروالی پشتوسب ہماری زبانیں ہیں۔ فارسی کا ایک شاعر وطن کی محبت کے بارے میں ایک شعر کہتا ہے


حب الوطن از ملک سلیمان خو شتر            
خار وطن از سنبل وریحاں خوشتر
یوسف کہ بہ مصر پادشاہی میکرد                      
می گفت گدا بودن کنعان خوشتر

حضرت یوسف علیہ السلام اگرچہ مصر کے حکمران تھے لیکن کنعان جو ان کا مولد ومنشاء تھا اور ماں باپ اور دیگر عزیز واقرباء کی یاد اور جدائی اس پر مستزاد وہ بھی اس فراق سے گھبرا کر کہہ اُٹھے تھے کہ سلیمان علیہ السلام کے ملک سے اپنا ملک بہتر ہے۔

وطن کے کانٹے بھی سنبل و ریحان لگتے ہیں۔مصر کی بادشاہی تو ضرور ہے میرے پاس مگر مجھے میرے ملک کنعان کی گدائی بھی پسند ہے)۔


محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پشتونخوا وطن دنیا جہاں کی نعمتوں سے بھرا پڑا ہے سورۃ رحمان میں اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو جتنی بھی نعمتیں گنوائی ہیں اس سے پشتونخوا وطن بھرا پڑا ہے۔


محمود خان اچکزئی نے خیبرپشتونخواکے وزیر اعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ علی امین بھائی! سوات کے لوگ پچاس سال سے کوئٹہ کے کوئلہ کانوں میں مررہے ہیں ہمارے لاکھوں مزدور عرب کی گرمی میں اپنا پسینہ بہارہے ہیں۔ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد آپ اس صوبے کے مالک ہیں اس کے ذریعے سے ایسی سکیمات بنائیں کہ آپ ستر لاکھ مزدوروں کو گھر لے آئیں اور یہاں اپنی ماں،بہن، بیٹی کے ساتھ اپنی زندگی گزاریں۔


علی امین گنڈاپور نے خطاب میں کہا کہ اگر عمران خان کہے تو۔ عمران خان کیوں کہے؟ ہم آپ سب اسد قیصر صاحب، چیئرمین صاحب آپ کیوں اعلان نہیں کرتے کہ فلاں دن خیبر سے لیکر باجوڑ تک ہم سب جلوس نکالینگے، دو مطالبات کیلئے کہ یہاں امن ہوگا اور تمام قیدی رہا ہونگے ایک دن کا اعلان کردیں سب لوگ نکل آئینگے۔


محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین تحفظ پاکستان ہم نے کسی کی دشمنی میں نہیں بنایا ہے۔


پاکستان آزاد ہوا ہے 70سال پہلے اس میں ہمارا حصہ نہیں ہے۔ پاکستان 5بھائیوں کا ملک ہے ہمیں اس ملک کی حکمرانی میں پشتونخوا کا حصہ چاہیے، پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگی، 


فارم47کی اسمبلی ٹوٹے گی نئے لوگ آئینگے آئین کی بالادستی ہوگی، پارلیمنٹ ملک پر حکمرانی کریگا تب جاکر پاکستان زندہ آباد ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے