وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے معافی مانگ لی
شوبز اداکاروں سمیت سیاسی شخصیات بھی اداکارہ کے حق میں بول پڑیں
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان پر کوئٹہ لٹریچر فیسٹول کے دوران نامعلوم چیز پھینکنے کے واقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی خاموشی توڑ دی۔
اداکارہ نے وضاحتی پوسٹ میں کہا کہ کسی بھی سیشن کے دوران اسٹیج کی جانب کچھ بھی پھینکنا غیر اخلاقی عمل ہے پھر چاہے وہ رومال میں گلاب کا پھول ہی کیوں نہ ہو۔
ماہرہ خان کے حق میں ساتھی فنکار بھی بول پڑے
اداکارہ کی جانب سے نامناسب رویے کو بہت اچھے سے سنبھالنے پر ماہرہ کی ہر طرف خوب تعریفیں کی جارہی تھیں ایسے میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ماہرہ خان سے معافی مانگ لی۔
وزیر اعلیٰ نے اداکارہ کیساتھ سیشن کے دوران پیش آنے والے واقعے کو شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے فیسٹول کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ ملک کی مشہور شخصیات کا احترام کریں۔
ماہرہ خان کو پتھر پڑا یا گلاب؟ اداکارہ نے خود بتادیا
خیال رہے کہ ماہرہ خان پی ایل ایف میں اپنے سیشن ‘ماہرہ خان پاکستان کی سپر اسٹار’ کے دوران اسٹیج پر فلمساز وجاہت رؤف کے ساتھ محو گفتگو تھیں کہ اسٹیج پر آڈیئنس کی جانب سے ایک نامعلوم چیز پھینکی گئی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ماہرہ اپنی بات مکمل کرتے کرتے رک گئیں اور حیرت سے سب کو دیکھتی رہیں مگر زیادہ ردعمل نہ دیتے ہوئے اداکارہ نے بہت خوبصورتی سے اس ساری صورتحال کو سنبھالا، اپنی بات جاری رکھی اور سیشن کو بدمزگی سے بچالیا۔
0 تبصرے