بلوچستان بار کونسل کی جانب سے بلوچستان میں عدالتوں کا بائیکاٹ Balochistan voi
بلوچستان بار کونسل کی جانب سے بلوچستان میں عدالتوں کا بائیکاٹ
14 ستمبر2023ء) آل پاکستان وکلا نمائندگان کنونشن کے فیصلے کے مطابق مہنگائی، کرپشن کے خلاف بلوچستان بار
کونسل کی جانب سے بلوچستان میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا اور کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا وکلا کنونشن
کے فیصلے کے مطابق ملک میں آئین کی بالادستی، مہنگائی، کرپشن اور الیکشن میں تاخیر قبول نہیں۔
اسی لئے گزشتہ روز وکلا نے صوبے بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا۔ جس کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ، جنرل سیکرٹری
چنگیز حئی بلوچ، نائب صدر محمد عباس کاکڑ، نائب صدر سریاب جہانزیب مری، نائب صدر کچلاک، نصیب اللہ آغا،
جوائنٹ سیکرٹری بلال احمد کاکڑ، فنانس سیکرٹری عبداللہ شیرانی، لیبر سیکرٹری اسد اللہ اچکزئی نے ہڑتال کی حمایت کی
تھی
تبصرے