پرائیویٹ سکول چھٹیوں کی فیس کیلئے طلبہ کو سزائیں دینے لگے والدین کی پریشانی میں اضافہ
پرائیویٹ سکول چھٹیوں کی فیس کیلئے طلبہ کو سزائیں دینے لگے‘ والدین کی پریشانی میں اضافہ
(کوئٹہ رپورٹ ملک شعیب علی اعوان بلوچستان voi)پرائیویٹ سکول مافیا بن گیا والدین کو بلیک میل کرکے چھٹیوں کی فیس بٹورنے لگے چھٹیوں سے قبل ہی گھروں میں فیس کے چالان بھجوانے شروع کردیئے-
گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی والدین کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے چھٹیاں شروع ہونے سے پہلے ہی بچوں کو سزائیں دینا شروع کر دی گئی ہیں پرائیوٹ سکولوں کو گرمیوں کی چھٹیوں کے متعلق بلوچستان گورنمٹ کے احکامات پر عمل درآمد کو تین ماہ کی پیشگی فیسوں کی ادائیگی سے مشروط کردیا گیا غریب والدین پریشانی کا شکار جبکہ سرکاری سکولوں میں فیس مناسب ہونے کو وجہ سے والدین قدرے مطمئن ہیں پرائیوٹ سکولوں میں فیسوں کی پیشگی ادائیگی سے قاصر رہنے والے طلبہ کاتعلیمی سلسلہ متاثر ہونے کے باعث والدین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں والدین کا کہنا ہے کہ یکمشت فیسوں کی ادائیگی سے گھریلوبجٹ متاثرہوتاہے اور ان کیلئے بہت سے مسائل کا باعث بن جاتا ہے
پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے ایڈوانس میں ٹیوشن فیس وصول کرنے پر حکومت بلوچستان کی طرف سے سختی سے پابندی لگا دی گئی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام پرائیویٹ سکول والدین سے ماہانہ بنیادوں پر فیس وصول کرتے ہیں۔ کسی بھی پرائیویٹ سکول کو طلباء سے ٹیوشن فیس ایڈوانس لینے کی اجازت نہیں ہے۔
بلوچستان ڈویلپمنٹ فورم کے ممتازرہنما صادق آغا نے کہا پرائیویٹ سکول کے مالکان تین مہینوں کی اضافی فیس بلوچستان اور کوئٹہ کے غریب لوگوں سے وصول کر رہے ہیں اور پرائیویٹ سکول کی ٹیچروں کو یہ فیس نہیں دی جاتی پرائیوٹ سکولوں میں سردیوں کے فیس کا ظلم پھر شروع ھو گیا ہے بدترین مہنگائی میں بچوں کے والدین کی پریشانیوں میں اضافہ ھو گیا س حوالے سے سپریم کورٹ کا واضح حکم موجود ہے جس کو خاطر میں نہیں لایا جارہا سردیوں کے فیس جمع کرنے کے ھدایات نے عوام کے پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے
بلوچستان ڈیولپمنٹ فورم کے چیئرمین جانان خان اچکزئی نے کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقاث سے پرائیویٹ اسکولوں کے اضافی فیس کے اس مسئلے پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کمشنر کوئٹہ سے درخواست کرتے ہیں کہ جیسے اپ نے کوئٹہ میں اشیاء خردونوش کے ذخائر
تبصرے