اشاعتیں

ستمبر, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

حکومت بلوچستان نے سستے ایرانی ایندھن کی سپلائی کرنے والے غیر قانونی فیول سٹیشن بند کر دیئے

تصویر
  حکومت بلوچستان نے س ستے ایرانی ایندھن  Balochistan voi کی سپلائی کرنے والے غیر قانونی فیول سٹیشن بند کر دیئے۔ پاکستان میں بلوچستان کی عبوری حکومت نے تقریباً 500 فیول اسٹیشنز کو بند کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں جو عوام کو غیر قانونی طور پر سستا ایرانی ایندھن فراہم کر رہے تھے۔ اس اقدام کا مقامی ریفائنریز پر منفی اثر پڑا ہے، کیونکہ ایرانی ایندھن پاکستانی ریفائنریوں کی طرف سے فراہم کردہ ایندھن کی مصنوعات کے مقابلے میں کافی سستا ہے حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ یہ فیول سٹیشن اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول اور ڈیزل آبادی کو فروخت کر رہے تھے۔ یہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کی عبوری حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے، جو ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی کمزور معیشت کی مدد کے لیے اپنے امدادی پیکیج کی شرائط کے تحت قیمتوں میں یہ اضافہ لازمی قرار دیا تھا۔ دوسری جانب ملک میں ایرانی ایندھن کو غیر قانونی طور پر انتہائی کم قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسمگلر ایرانی ایندھن کو بلوچستان میں سرحدی گزرگاہوں کے ...

دو دن میں 50 ہزار مسلمانوں کا قتل عام سریبرینیکا کا قتل عام بوسنیائی تاریخ 1995

تصویر
دو دن میں 50,000 مسلمانوں کا قتل !!! ‏ اٹھایئس سال قبل اگست 1995 کاواقعہ ھے حکم ہوا تمام مردوں کو ایک جگہ اکٹھا کیا جائے فوجی شہر کے کونے کونے میں پھیل گئے۔ ماؤں کی گود سے دودھ پیتے بچے چھین لیے گئے۔ بسوں پر سوار شہر چھوڑ کر جانے والے مردوں اور لڑکوں کو زبردستی نیچے اتار لیا گیا۔ لاٹھی ہانکتے کھانستے بزرگوں کو بھی نہ چھوڑا گیا۔‏سب مردوں کو اکٹھا کر کے شہر سے باہر ایک میدان کی جانب پھینکا جانے لگا۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ تھے۔ عورتیں چلا رہی تھیں۔ گڑگڑا رہی تھیں۔ اِدھر اعلانات ہو رہے تھے: "گھبرائیں نہیں کسی کو کچھ نہیں کہا جائے گا. جو شہر سے باہر جانا چاہے گا اسے بحفاظت جانے دیا جائے گا۔" ‏زاروقطار روتی خواتین اقوامِ متحدہ کے اُن فوجیوں کی طرف التجائیہ نظروں سے دیکھ رہی تھیں جن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ شہر محفوظ ہاتھوں میں ہے لیکن وہ سب تماشائی بنے کھڑے تھے۔ شہر سے باہر ایک وسیع و عریض میدان میں ہر طرف انسانوں کے سر نظر آتے تھے۔ گھٹنوں کے بل سر جھکائے ‏زمین پر ہاتھ ٹکائے انسان. جو اس وقت بھیڑوں کا بہت بڑا ریوڑ معلوم ہوتے تھے۔ دس ہزار سے زائد انسانوں سے میدان بھر چکا تھا...

پرائیویٹ سکول چھٹیوں کی فیس کیلئے طلبہ کو سزائیں دینے لگے والدین کی پریشانی میں اضافہ

تصویر
پرائیویٹ سکول چھٹیوں کی فیس کیلئے طلبہ کو سزائیں دینے لگے‘ والدین کی پریشانی میں اضافہ (کوئٹہ رپورٹ ملک شعیب علی اعوان بلوچستان voi ) پرائیویٹ سکول مافیا بن گیا والدین کو بلیک میل کرکے چھٹیوں کی فیس بٹورنے لگے چھٹیوں سے قبل ہی گھروں میں فیس کے چالان بھجوانے شروع کردیئے- گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی والدین کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے چھٹیاں شروع ہونے سے پہلے ہی بچوں کو سزائیں دینا شروع کر دی گئی ہیں پرائیوٹ سکولوں کو گرمیوں کی چھٹیوں کے متعلق بلوچستان گورنمٹ کے احکامات پر عمل درآمد کو تین ماہ کی پیشگی فیسوں کی ادائیگی سے مشروط کردیا گیا غریب والدین پریشانی کا شکار جبکہ سرکاری سکولوں میں فیس مناسب ہونے کو وجہ سے والدین قدرے مطمئن ہیں پرائیوٹ سکولوں میں فیسوں کی پیشگی ادائیگی سے قاصر رہنے والے طلبہ کاتعلیمی سلسلہ متاثر ہونے کے باعث والدین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں والدین کا کہنا ہے کہ یکمشت فیسوں کی ادائیگی سے گھریلوبجٹ متاثرہوتاہے اور ان کیلئے بہت سے مسائل کا باعث بن جاتا ہے پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے ایڈوانس میں ٹیوشن فیس وصول کرنے پر حکومت    بلوچستان ...

بلوچستان بار کونسل کی جانب سے بلوچستان میں عدالتوں کا بائیکاٹ Balochistan voi

تصویر
بلوچستان بار کونسل کی جانب سے بلوچستان میں عدالتوں کا بائیکاٹ 14 ستمبر2023ء) آل پاکستان وکلا نمائندگان کنونشن کے فیصلے کے مطابق مہنگائی، کرپشن کے خلاف بلوچستان بار کونسل کی جانب سے بلوچستان میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا اور کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا وکلا کنونشن کے فیصلے کے مطابق ملک میں آئین کی بالادستی، مہنگائی، کرپشن اور الیکشن میں تاخیر قبول نہیں۔ اسی لئے گزشتہ روز وکلا نے صوبے بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا۔ جس کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ، جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ، نائب صدر محمد عباس کاکڑ، نائب صدر سریاب جہانزیب مری، نائب صدر کچلاک، نصیب اللہ آغا، جوائنٹ سیکرٹری بلال احمد کاکڑ، فنانس سیکرٹری عبداللہ شیرانی، لیبر سیکرٹری اسد اللہ اچکزئی نے ہڑتال کی حمایت کی تھی

کمشنر کوئٹہ ڈویژن کا بلوچستان کی عوام کے لیے پیغام balochistan Voi

تصویر
 کمشنر کوئٹہ ڈویژن کا بلوچستان کی عوام کے لیے پیغام کمشنر آفس کا مقصد شہریوں کو عوامی خدمات کی موثر فراہمی ہے جس میں شکایات کے بروقت ازالہ پر زور دیا جاتا ہے۔ ہم حکومتی پالیسی پر عملدرآمد اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں لاپرواہی کو برداشت نہ کرنے کے ساتھ اپنے تمام  متعلقہ محکموں سے مکمل تعاون کرتے ہیں۔ ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ نے زمین کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور عوام کو معیاری زندگی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات نے ضلع کوئٹہ کی ٹاؤن پلاننگ کے حوالے سے بلوچستان ڈیویلپمنٹ فورم کے ساتھ میٹنگ کی۔ مندرجہ ذیل فیصلے کیے گئے ہیں:- پٹیل روڈ پر کمرشل عمارتوں کو سیل کیا جائے گا۔ ●پانی کے ٹینکرز کو 1200 روپے سے زیادہ میں فروخت کرنا بند کیا جائے۔ ●صفائی مہم ● درخت لگانا ● جناح روڈ سے ٹیکس کی وصولی ● لوہے کے ٹینکر پر پانی فروخت نہ کیا جائے اس کے بجائے پلاسٹک کا استعمال کیا جائے۔ ●پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی عائد کی جائے ۔ بلوچستان ڈیویلپمنٹ فورم چیئرمین جانان خان  کی قیادت میں اج سیکنڈ میٹنگ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ساتھ منعقد کی گئی جس میں ...

کسٹم اہلکاورں کی مبینہ فائرنگ سے قلعہ عبداللہ کے تاجر قسیم آغا جاں بحق ہوگیا

تصویر
کوئٹہ: کسٹم اہلکاورں کی مبینہ فائرنگ سے قلعہ عبداللہ کے تاجر قسیم آغا جاں بحق ہوگیا پولیس حکام کے مطابق پیر کی صبح چمن سے کوئٹہ آنے والا ٹرک  کوئٹہ کے علاقے ایدھی چوک پر نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کے نتیجے میں قلعہ عبداللہ کے تاجر قسیم آغا جاں بحق ہوا جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی۔ تاجر برادری نے کسٹم اہلکاروں پر الزام عائد کیا کہ کسٹم اہلکاروں نے بھتہ نہ ملنے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تاجر محمد قسیم آغا جاں بحق ہوا جب کہ ورثاء نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور کسٹم اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب کسٹم حکام نے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ زرغون روڈ پر ایدھی اور امداد چوک کے درمیان ایک ٹرک کو روکنے کی کوشش کی گئی تاہم ٹرک ڈرائیور نے ٹرک بھگا دیا اور پرائیویٹ گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے مبینہ طور پر کسٹم حکام پر فائرنگ شروع کردی۔