کسٹم اہلکاورں کی مبینہ فائرنگ سے قلعہ عبداللہ کے تاجر قسیم آغا جاں بحق ہوگیا

کوئٹہ: کسٹم اہلکاورں کی مبینہ فائرنگ سے قلعہ عبداللہ کے تاجر قسیم آغا جاں بحق ہوگیا

پولیس حکام کے مطابق پیر کی صبح چمن سے کوئٹہ آنے والا ٹرک  کوئٹہ کے علاقے ایدھی چوک پر نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کے نتیجے میں قلعہ عبداللہ کے تاجر قسیم آغا جاں بحق ہوا جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی۔

تاجر برادری نے کسٹم اہلکاروں پر الزام عائد کیا کہ کسٹم اہلکاروں نے بھتہ نہ ملنے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تاجر محمد قسیم آغا جاں بحق ہوا جب کہ ورثاء نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور کسٹم اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب کسٹم حکام نے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ زرغون روڈ پر ایدھی اور امداد چوک کے درمیان ایک ٹرک کو روکنے کی کوشش کی گئی تاہم ٹرک ڈرائیور نے ٹرک بھگا دیا اور پرائیویٹ گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے مبینہ طور پر کسٹم حکام پر فائرنگ شروع کردی۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کوئٹہ میں بے روزگاری اور حالات سے تنگ ا کر ایک اور 36 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

بلوچستان کی آواز کو بڑھانا آگاہی کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کو فروغ دینا

نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2 گھریلو خواتین ملازم گرفتار