لگتا ہے حکومت صرف پاس پاس کھیل رہی ہے Balochistan Voi
لگتا ہےحکومتصرف پاس پاس کھیل رہی ہے ،چیف جسٹس پاکستان کے انتخابات کیس میں ریمارکس Balochistan Voi اسلام آباد سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ حکومت نے نیک نیتی دکھانے کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں؟لگتا ہے حکومت صرف پاس پاس کھیل رہی ہے، توقع تھی کہ آج دونوں فریقین کی ملاقات ہو گی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ملک بھرمیں ایک ساتھ انتخابات کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،دیگر ججز میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں ۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل نے کہاکہ 19 اپریل کو حکومت اور اپوزیشن میں پہلا رابطہ ہوا تھا،26 اپریل کو ملاقات پر اتفاق ہوا تھا،25 اپریل کو ایاز صادق اور سعد رفیق کی اسد قیصر سے ملاقات ہوئی،اسد قیصر نے بتایا کہ وہ ملاقات کیلئے بااختیار نہیں ہیں،کل حکومتی اتحاد کی ملاقات ہوئی ،دو جماعتوں کو مذاکرات پر اعتراض تھا لیکن راستہ نکالا گیا،چیئرمین سینیٹ نے حکومت اور اپوزیشن کو خطوط لکھے ہیں،چیئرمین سینیٹ نے حکومت...