جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ Balochistan voi

 جرائم کی شرح    میں مسلسل اضافہ 

QUETTA

کوئٹہ میں ایک با ر پھر اسٹریٹ کرائم کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں، گزشتہ 3ماہ کے دوران 900 سے زائد وارداتوں میں شہریوں کو ان کے موٹر سائیکل، موبائل فونز اور نقدی سے محروم کر دیا گیا۔

کوئٹہ میں ا سٹریٹ کرائم میں ملوث افراد ایک بار پھر سر گرم ہوگئے،کہیں شہریوں کو سرعام موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا جاتا ہے تو کہیں اسلحہ دیکھا کر قیمتی موبا ئل، نقدی اور دیگر اشیاء چھین لیتے ہیں۔

حالیہ کل پیش آنے والا ناخوشگوار واقعہ جو کل رات کوئٹہ کے علاقے بلوچی اسٹریٹ میں پیش آیا 8 بجے کے قریب ایک نوجوان کو گن پوائنٹ پر ہونڈا 125 سے محروم کردیا گیا۔ واقعے کی ایف آئی آر گوالمنڈی تھانے میں درج کروا دی گئی، شہر کے بیچوں بیچ اس طرح کے واقعات تشویشناک ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ کل ہونے والے اس واقعے میں گوالمنڈی تھانے کی کیا کارکردگی سامنے آتی ہے۔

پولیس ان وارداتوں پر اب تک قابو نہیں پا سکی ، پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک موبا ئل اور موٹر سا ئیکل چھیننے ، راہزنی اور چوری کی900سے زائد وارداتوں کے مقد مات درج ہوئے ۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹر یٹ کرائم کی جن وارداتوں کی ایف آئی آر ہی نہیں کٹی ان کی تعداد بھی سینکڑوں میں ہے۔

شہر میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، کہیں پر بھی کوئی مجرم اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل، موبائل اور نقدی لوٹ لیتا ہے۔

شہر میں پولیس مدد گار اور ایگل فورس اسٹریٹ کرائم جیسے جرائم روکنے کیلئے ہی بنائی گئی تھیں اور ان کو خصوصی تربیت سے گزارا گیا لیکن جرائم ہیں کہ کم ہونے کی بجائے بڑھتے ہی جارہے ہیں، ان وارداتوں کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کوئٹہ میں بے روزگاری اور حالات سے تنگ ا کر ایک اور 36 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

بلوچستان کی آواز کو بڑھانا آگاہی کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کو فروغ دینا

نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2 گھریلو خواتین ملازم گرفتار