بلوچستان کے ضلع بارکھان میں دھماکے سے چار ہلاک اور دس زخمیBalochistan Vol

 

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں دھماکے سے چار ہلاک اور دس زخمی



بلوچستان کے ضلع بارکھان میں بم دھماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اتوار کی صبح دھماکہ بارکھان کے علاقے رکھنی کے بازار میں ایک ہوٹل اور حجام

 کی دکان کے قریب ہوا جہاں لوگوں کا رش تھا۔

https://balochistanvoice88.blogspot.com/


ایس ایچ او سجاد افضل نے تین ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس کی نوعیت


 معلوم کی جا رہی ہے۔زخمیوں میں ایک بچی اور خاتون بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو رکھنی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 


دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔دونوں شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے قریبی ضلع ڈیرہ غازی خان بھیج دیا 


گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلٰی اور آئی جی پولیس بلوچستان سے رپورٹ طلبکرلی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’دہشت گرد سزا سے بچ نہیں سکتے، ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کوئٹہ میں بے روزگاری اور حالات سے تنگ ا کر ایک اور 36 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

بلوچستان کی آواز کو بڑھانا آگاہی کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کو فروغ دینا

نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2 گھریلو خواتین ملازم گرفتار