تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک اب تک کہاں کہاں اور کتنی گرفتاریاں ہوئیں
تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک اب تک کہاں کہاں اور کتنی گرفتاریاں ہوئیں؟
پی ٹی آئی کے ٹویٹر اکاونٹ سے شیئر کیے جانے والے شیڈول کے مطابق ’ملک میں لاقانونیت، آئین شکنی اور مہنگائی
کے خلاف پرامن جیل بھرو تحریک‘ پہلے مرحلے میں آٹھ شہروں میں شروع کی گئی ہے۔ دیگر شہروں میں شیڈول کا
اعلان مرحلہ وار کیا جائے گا۔
اب تک لاہور، پشاور، راولپنڈی اور ملتان میں جیل بھرو تحریک کے لیے قائدین اور کارکنان گرفتاریاں دینے کے لیے
جمع ہوتے رہے ہیں۔ جبکہ آج گوجرانوالہ میں پاور شو کیا جا رہا ہے جہاں گجرات، سیالکوٹ سمیت چند دیگر علاقوں
سے بھی پی ٹی آئی کے کارکنان کے قافلے پہنچ رہے ہیں۔
جیل بھرو تحریک میں اب تک گرفتار ہونے والے کارکنان کے حوالے سے پی ٹی آئی کی قیادت جو اعدادوشمار بتا رہے
ہیں وہ بعض مقامات پر پولیس کی جانب سے دیئے گئے اعداد و شمار سے مطابقت نہیں رکھتے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی
کہہ رہی ہے کہ ان کے گرفتار کارکنوں کی اصل تعداد نہیں بتائی جا رہی۔ لاہور سے گرفتاریوں کے بعد ایک بیان میں
انہوں نے کہا تھا کہ: لاہور سے 214 کارکن گرفتار ہوئے لیکن صرف 81 کی گرفتاری ظاہر کی جارہی ہے اور باقی گرفتار
کارکنوں کے بارے نہیں بتایا جارہا
/>
تبصرے