تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک اب تک کہاں کہاں اور کتنی گرفتاریاں ہوئیں
تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک اب تک کہاں کہاں اور کتنی گرفتاریاں ہوئیں؟ پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے پانچویں دن گوجرانولہ میں پارٹی کارکنان جمع ہوئے جہاں وہ خود کو گرفتاری کے لیے پیش کر رہے ہیں۔ گوجرانوالہ میں اس احتجاج کی قیادت تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کر رہی ہیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اشارہ تو گذشتہ برس اکتوبر میں ہی دے دیا تھا تاہم اس کا باقاعدہ اعلان سترہ فروری کو کیا گیا۔ اکتوبر2022 میں عمران خان نے میانوالی میں ایک جلسے سے خطاب کے دوران عندیہ دیا تھا کہ وہ جلد جیل بھروتحریک کا اعلان کریں گے۔عمران خان نے رواں ماہ اپنے ایک آن لائن خطاب میں اپنی جماعت کے کارکنان کو کہا تھا کہ توڑ پھوڑ کرنے اور سڑکوں پر نکلنےکی بجائے جیلیں بھرنے کو کہا۔ انھوں نے جیل بھرو تحریک کا اعلان ان الفاظ میں کیاتھا میں کال دوں گا ہم سب ایک ہی دن گرفتاریاں دیں گے، قوم تیار رہے۔‘‘ اب جب بائیس فروری کو جیل بھرو تحریک کا باقاعدہ آغاز ہوا ہے تو عمران خان خود تحریک کے پہلے...